گوجرانوالہ:یوم عاشورہ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انتظامات اور سیکورٹی پر اظہارِ اطمینان

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)یوم عاشورہ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انتظامات اور سیکورٹی پر اظہارِ اطمینان

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس اور دیگر تمام اداروں نے ٹیم کی مانند یکجا ہوکر کام کیا۔یوم عاشورہ پر ڈویژن اور اضلاع میں سیکیورٹی مانیٹرنگ کرنے والے وزرا کرام قابل تحسین ہیں۔اپنی ٹیم پر فخر ہے، سب نے مل جل کر خوب کام کیا۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یوم عاشورہ پر سیکورٹی صورتحال کی مانیٹرنگ کی اور صوبہ بھر میں سیکورٹی صورتحال پر ہر گھنٹے بعد کی (hourly)رپورٹ لی اور وزرا اور کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کوضلعی، ڈویژنل اور صوبائی کنٹرول روم کے دورے کئے وزرا اور متعلقہ افسران نےتمام جلوس ختم ہونے تک فیلڈ میں مانیٹرنگ رکھی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور عاشورہ محرم الحرام کے دوران گوجرانوالہ ڈوثرن میں ڈیوٹی پر تعینات صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران مذہبی رواداری اور قیام امن کیلئے گوجرانوالہ ڈوثرن کے تمام اضلاع,گوجرانوالہ ،گجرات ،نارووال،سیالکوٹ،حافظ آیاد اور منڈی بہاوالدین کے دورے کئے اورضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم،مجالس و جلوسوں کے روٹس ،سیکورٹی ،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کی کڑی نگرانی کی ۔

انہوں نے ڈویژنل و ضلعی سطح پر اہم اجلاسوں کا خصوصی انعقاد کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کا قیام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح رہا ہے اور اس قومی ذمہ داری کو خوش اسلوبی سے نبھانے میں حکومتی اداروں کے ساتھ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ ،پولیس سمیت امن کمیٹیوں نے انتہائی مثبت اورقابل قدر خدمات سر انجام دی ہیں اور حکومت پنجاب ان کے اس تعمیری کردار اور خدمات کو بڑی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کی بھی شکرگذار ہے۔

انہوں نے خاص طورپر ڈویژن بھر کے میڈیا نمائندگان کابھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے قومی سالمیت اور مذہبی ہم آہنگی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی روادری‘ بھائی چارے اور اتحاد و یگانگت کو فروغ دیا اور قیام امن میں اپنا بھرپور کردارا دا کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ علماء کرام نے ہمیشہ ہی ملکی تعمیر و ترقی اورسالمیت میں اپنا بھرپور اور اہم کردار خوش اسلوبی سے اداکیا ہے اور ہرسال کی طرح اس دفعہ بھی محرم الحرام میں تمام مسالک کے علماء کرام نےمثالی بھائی چارے اور بردباری سے قیام امن کو یقینی بنانے کا قومی فریضہ انجام دیا۔

حکومت پنجاب کی ہداہات کے تحت تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سرکاری ادارے اور افسران اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے چوکس رہے اور ضلع و ڈویژن کی سطح پر بنائے جانے والے کنٹرول روم کے زریعے حساس قرار دیئے جانے والے جلوسوں اورمجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی۔

اس حوالے سے علماء اور حکومت کے درمیان مکمل آہنگی بڑی خوش آئند ہے جس کے نتیجہ میں پورے ملک بالخصوص صوبہ پنجاب اور گوجرانوالہ ڈویژن میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران مکمل امن و امان برقرار رہا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومت پنجاب کے موثر اقدامات کی بدولت یوم عاشور پرامن رہا۔گوجرانوالہ ڈوثرن کے تمام اضلاع میں پرامن ماحول میں مجالس ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔ پولیس اور انتظامیہ نے احسن طریقے سے ذمہ داری ادا کی۔ عزاداروں کی حفاظت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے۔

Leave a reply