کراچی میں بارش،پنجاب میں گرمی،تاہم بارش کی نوید سنا دی گئی

0
43
hot sunny day

لاہور میں گرمی کا راج برقرار،تاہم بارش کی نوید بھی سنا دی گئی

لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانولہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں مون سون بارشیں ہونگی،خیبر پختونخوا، وسطی اور جنوبی پنجاب ، سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں موسم شدید گرمی ہے، حبس کم ہونے کا نام نہیں لے رہی،لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے

کراچی میں شدید گرمی کے بعد موسلادھار بارش، موسم خوشگوار
دوسری جانب شہر قائد کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، کراچی کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے،کراچی کے جنوبی علاقے کورنگی،گزری،کلفٹن، ڈی ایچ اے میں بارش ہوئی ہے،گلشن معمار، گلشن حدید ملیر تک بارش شروع ہو چکی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں مسلسل داخل ہو رہا ہے جس کے سبب آج اور کل سندھ کے مختلف مقامات پر گرج چمک، درمیانی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

پشاور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری، گرمی کی شدت میں کمی آگئی ،پشاور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، ہوائیں نہ چلنے کی وجہ سے حبس محسوس ہو رہی ہے تا ہم بادلوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا امکان ہے،آئندہ 24 گھنٹوں میں پشاور سمیت دیگر اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے.

Leave a reply