سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس میں نظر ثانی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا
فیصلہ جسٹس نعیم اختر افغان نے پڑھ کر سنایا ، جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ فیصلہ اردو میں تحریر کیا گیا ہے ,ہم نے 21 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ لکھا ہے,فیصلہ میں تمام تحفظات کو مد نظر رکھا گیا ہے, فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے, فیصلے میں جید علماء کی جانب سے دی گئی معاونت کو شامل کیا گیا ہے ,فیصلہ میں قرآن وحدیث کے حوالہ جات بھی شامل ہیں, امید ہے تفصیلی فیصلہ پڑھنے سے ابہام دور ہو جائے گا,تفصیلی فیصلہ آج ہی اپ لوڈ کردیا جائے گا,
سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس میں پنجاب حکومت کی نظر ثانی اپیل منظور کرلی ،سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ حضرت محمدﷺ کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا، آرٹیکل 260 میں ختم نبوت کو ایمان کا لازمی جزو قرار دیا گیا ہے،احمدی کہنے والوں کے حوالے سے شریعت کورٹ کے مجیب الرحمٰن فیصلے کو اہمیت حاصل ہے، احمدیوں کے حوالے سے وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے انحراف نہیں ہو سکتا، آئین میں دیا گیا مذہبی آزادی کا بنیادی حق آئین ،قانون اور امن عامہ سے مشروط ہے ،عدالت معاملہ پر دینی مدارس کی تجاویز معاونت پر مشکور ہے،
تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں
اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا
سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا
صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک