قصور،لاہور،اوکاڑہ،سیالکوٹ اور کراچی میں ٹریول ایجنسیوں کے نام پر دو بھائیوں کی سوشل میڈیا کے ذریعے لوٹ مار

ان دونوں بھائیوں نے لاہور میں جدہ ٹریول ایجنسی،کراچی میں دشت ٹریول ایجنسی اور ایک سیالکوٹ کی ٹریول ایجنسی کے نام پر واٹس ایپ گروپس بنائے ہوئے ہیں,ذرائع

قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)لاہور،قصور،اوکاڑہ،سیالکوٹ اور کراچی میں ٹریول ایجنسیوں کے نام پر لوگوں کو سبز باغ دکھا کر لوٹنے والے دو سگے بھائی سرعام فراڈ کرنے لگے،متاثرہ لوگوں کو ایف آئی اے سے کاروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد کے گاؤں 11 ون آر کے رہائشی دو سگے بھائی محمد الیاس اور محمد اعجاز نے واٹس ایپ گروپ بنا رکھے ہیں اور اس میں لوگوں کو ایڈ کرکے سبز باغ دکھا کر باہر بھیجنےکا جھانسہ دے کر لوگوں سے فراڈ کر رہے ہیں

ذرائع کاکہنا ہے کہ ان دونوں بھائیوں نے لاہور میں جدہ ٹریول ایجنسی،کراچی میں دشت ٹریول ایجنسی اور ایک سیالکوٹ کی ٹریول ایجنسی کے نام پر واٹس ایپ گروپس بنائے ہوئے ہیں

ان گروپس میں لاہور،قصور،اوکاڑہ،ساہیوال،سیالکوٹ،کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے لوگوں کو ایڈ کیا ہوا ہے اور ان کو ان گروپس میں بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیا جاتا ہے اور پھر پیسے وصول کرکے گروپ سے نکال دیا جاتا ہے

متاثرہ لوگوں نے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی( ایف آئی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ ان فراڈیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرہ لوگوں کی رقوم واپس دلوائی جائیں.

Leave a reply