ناردرن اور خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے روز خیبرپختوانخوا کے بلے بازوں نے مزید 183 رنز جوڑے۔
میزبان ٹیم نے 526 رنز پر اننگ ڈکلیئر کردی اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔کپتان محمد رضوان نے 22 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 176 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عادل امین نے 73 رنز بنائے۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صدف حسین، موسیٰ خان، عماد وسیم اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ناردرن کرکٹ ٹیم نے دن کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔
میچ کے تیسرے روز حیدر علی اور عمر امین بالترتیب 56 اور 20 رنز سے خیبرپختوانخوا کی جانب سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ سدرن پنجاب اور خیبرپختوانخوا کی ٹیمیں میچ کی پہلی اننگ میں مقررہ 110 اوورز میں 400 رنز بنانے پر 5,5 اضافی پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں جبکہ سندھ کی ٹیم کو 3 پوائنٹس دئیے گئے۔ سندھ نے مقررہ 110 اوورز میں 301 رنز بنائے تھے۔ پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 20-2019 میں قائداعظم ٹرافی کے لیے نیا پوائنٹس سسٹم متعارف کروا یا ہے۔

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان نے خیبر پختونخوا کی پوزیشن مستحکم کردی
Shares: