ڈیرہ غازیخان :دراہمہ پولیس کی کارروائی مبینہ پکڑی گئی 46کلوگرام چرس ایف آئی آر میں 20کلو بن گئی

مبینہ ڈیل کے نتیجہ میں ملزمان کی ساتھی منشیات سمگلردو خواتین جن کے ساتھ دو بچے بھی تھے انہیں چھوڑدیا گیا

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)دراہمہ پولیس کی کارروائی مبینہ پکڑی گئی 46کلوگرام چرس ایف آئی آر میں 20کلو بن گئی،مبینہ ڈیل کے نتیجہ میں ملزمان کی ساتھی منشیات سمگلردو خواتین جن کے ساتھ دو بچے بھی تھے انہیں چھوڑدیا گیا

تفصیلات کے مطابق آج ڈیرہ غازیخان کے تھانہ دراہمہ میں دن 11:30بجے ایک پریس کانفرنس کیلئے صحافیوں کو بلایا گیا،اس دوران پولیس کے بہت سے معاملات کھل کر سامنے آگئے تو متعلقہ ایس ایچ او نے مقامی صحافیوں کے سوالات سے بچنے کیلئے پریس کانفرنس اپنے تھانہ میں کرنے کی بجائے تھانہ صدرڈیرہ غازیخان میں منتقل کردی اور اپنی کی گئی کارروائی بیان کی ،پریس کانفرنس میں صحافیوں کے چبھتے سوالات کے جوابات نہ دئے گئے اور اس دوران اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے ہارپہن کر فوٹوشوٹ کرالئے اور افیسران بالا کو اپنی اعلی کارکردگی دکھا دی .

ایف آئی آرنمبر548/24تھانہ دراہمہ کے مطابق تھانہ دراہمہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ غازیگھاٹ پر دوران چیکنگ ایک ٹویوٹا کاربرنگ گولڈن LEB/1283 اسلام آباد کوروک کر تلاشی لی تو میں سے 20 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم اسامہ خان ولد احمد یار خان قوم یوسف زئی سکنہ سمہ سٹہ کالونی بہاولپور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

معتبرذرائع کے مطابق کارسے پکڑی گئی منشیات ایک گٹھڑی میں بند تھی جس کاوزن تقریبا46کلوگرام تھا،جسے تھانہ کے ایس ایچ اور تفتیشی نے درج کی گئی ایف آئی آر میں 20کلوگرام بنا دیا اور باقی مبینہ طور پر26کلوگرام چرس غائب کردی گئی اور اس کے علاوہ پکڑے گئے منشیات سمگلرز کے ساتھ شریک جرم دوخواتین جن کے دو بچے بھی تھے لیکن یہاں بھی متعلقہ ایس ایچ اور تفتیشی نے گیم کرتے ہوئے مبینہ بھاری ڈیل کے نتیجہ میں ان خواتین کو بھی جانے دیا اور ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ کی گئی ۔
عوامی وسماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے کی صاف شفاف تحقیقات کامطالبہ کیاگیاہے۔

Leave a reply