ٹی ٹی پی نے بارودی مواد احمد جنجوعہ تک پہنچایا ،پولیس کا عدالت میں انکشاف

احمد وقاص جنجوعہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،جوڈیشل کر دیا گیا
0
119
ahmad janjua

پی ٹی آئی کے گرفتار انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف اسلحہ بارود برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی

احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پیش کر دیا گیا ، احمد وقاص جنجوعہ کی جانب سے وکیل ایمان مزاری اور حادی علی چھٹہ عدالت میں پیش ،ایمان مزاری نے کہا کہ 20 جولائی رات 4 بجے احمد وقاص کو اغوا کیا جاتا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس فکس تھا ادھر مقدمے کا نہیں بتایا گیا ،بعد میں احمد وقاص کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ لے لیا جاتا ہے ، وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ احمد وقاص جنجوعہ کیس میں اس عدالت کو بھی اندھیرے میں رکھا گیا ، جسمانی ریمانڈ تب لیا گیا جب ہائیکورٹ میں بازیابی کا کیس جاری تھا ،ایف آئی آر اغوا ہونے کے دو دن بعد درج کی گئی ،

پولیس نے رپورٹ میں کہا ” ٹی ٹی پی نے بارودی مواد احمد جنجوعہ تک پہنچایا جو پی ٹی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ رکھا گیا ٹی ٹی پی نیٹ ورک سےاحمدجنجوعہ کے رابطے ہیں مزید لنک بھی نکلےہیں انکی تفتیشی کرنی ہے مزیدریمانڈ دیں”،
احمد جنجوعہ کے وکیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کا الزام تھا اور کیس اصل دہشت گردی کا بنا دیا گیا، ملزم ابھی تک مجرم ثابت نہیں ہوسکا اس لیے پولیس کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے سوال کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے کیس میں ملزم کا اسٹیٹس کیا تھا، اگر نظرثانی منظور کرتا ہوں تو معاملہ واپس بھیج دوں گا یا خود جوڈیشل کر دوں گا،پراسیکیوٹر نے کہا کہ جس ویڈیو یا آڈیو کا ذکر کیا جا رہا ہے اس کو ٹیسٹ کے بغیر نہیں مانا جا سکتا۔

شاپر کا رنگ ہی تبدیل کردیں ہمیشہ نیلا کیوں ہوتاہے ،منشیات کے کیسز میں ہمیشہ ایک ہی ایف آئی آر کیوں ہوتی ہے؟عدالت
پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کیس میں جج اے ٹی سی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سات دن کے ریمانڈ کے دوران کچھ ریکوری ہوئی یا کسی اور ملزم کو گرفتار کیا ہے،آپ کہہ رہے کہ ملزم کا کسی آرگنائزیشن سے رابطہ تھا ؟ شاپر کا رنگ ہی تبدیل کردیں ہمیشہ نیلا کیوں ہوتاہے ،منشیات کے کیسز میں ہمیشہ ایک ہی ایف آئی آر کیوں ہوتی ہے؟دہشتگردی کے کیسز میں بھی نام حذیفہ یا ابوبکر ہوتا ،بس دو ہی نام ہیں؟ان سات دنوں تفتیش میں کوئی جرم شامل ہوا ہے یا نہیں، جس کے بعد جج طاہر عباس سپرا نے احمد وقاص جنجوعہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

احمد وقاص جنجوعہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی،انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

احمد جنجوعہ کے ریمانڈ‌کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد جیل میں نظر بند

جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس

عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری

آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

Leave a reply