بیرون ملک پاکستانیوں کے شرمناک کام،50 فیصد جرائم میں ملوث

0
98
pakistani

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی کا سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا

سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ عراق میں بنگلہ دیش کے لوگ روزگار کے لئے زیادہ جا رہے ہیں، حکام وزارت اوورسیز نے کہا کہ عراقی سفیر کی پاکستانی لوگوں کے مطابق شکایات زیادہ ہوتی ہیں، سعودی عرب میں اس وقت 20 لاکھ پاکستانی 7 ارب ڈالرز زرمبادلہ سالانہ بھیجتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دنوں میں ورکرز کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے، سعودی عرب نے مطالبہ کیا بھکاری، بیمار لوگوں اور سکلز کے بغیر لوگ نہ بھیجیں، قائمہ کمیٹی نے 4 ہزار ایمپلائمنٹ کمپنیوں کی تفصیلات طلب کرلیں

حکام وزارتِ اوورسیز نے کہا کہ پاکستانی بیرون ملک مجرمانہ سرگرمیوں میں سب سے ذیادہ ملوث ہیں، یو اے ای میں ہونے والے کل جرائم میں سے 50 فیصد جرائم میں پاکستانی ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،حکام وزارتِ اوورسیز نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے رویوں کے باعث ممالک دوسرے ممالک کے ورکرز کو ترجیح دیتے ہیں، بیرون ملک جانے والوں میں سے 35 فیصد کا پتہ تب چلتا ہے جب ائیرپورٹ پر آتے ہیں،ڈائریکٹ امیگریشن دنیا بھر میں ہوتی ہے،جاپان نے نسٹ یونیورسٹی کی الیکٹریکل انجینیرنگ کی پوری جماعت بک کر لی، سعودی عرب نے 10 ہزار بائیک ڈیلیوری بوائز مانگے ہیں، کل یورپی یونین کی ایک ٹیم آ رہی ہے جس سے بات ہو گی ،

دبئی میں خواتین بیٹھی ہوتی ہیں اور پاکستانی ان کے سامنے ویڈیوز بنانا شروع کردیتے ہیں
وزارت اوورسیز نے بیرون ملک پاکستانیوں کی ٹک ٹاکس بنانے کی شکایات بھی کر دی،سیکریٹری وزارت اوورسیز نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کی جانب سے عجیب ٹک ٹاکس بھی بنائی جاتی ہیں، پاکستانیوں نے یو اے ای میں ہونے والی بارش پر عجیب توجیہات پیش کیں، لوگوں کے لباس پر پاکستانی وہاں ٹک ٹاکس بناتے ہیں، ممالک ہمارے شہریوں کے ایسے رویوں اور اخلاقیات سے مایوس ہو رہے ہیں،دبئی میں خواتین بیٹھی ہوتی ہیں اور پاکستانی ان کے سامنے ویڈیوز بنانا شروع کردیتے ہیں، دبئی میں پاکستانی وی لاگرز لوگوں سے غزہ سے متعلق سوال شروع کردیتے ہیں، یو اے ای نے دبے الفاظ میں یہ کہا ہے کہ بھیجنے والے لوگوں کے رویے بہتر بنانے کی تربیت نہ کی تو مسائل پیدا ہونگے.

ہم بارڈر اور انسانی اسمگلنگ کو کنٹرول نہیں کریں گے تو ہم پھنس جائیں گے،وزارت سمندر پار پاکستانی
وزارت سمندر پار پاکستانی کے حکام نے بتایا کہ ہمارے ماتحت ادارے بزنس میں آسانی کے حوالے سے رکاوٹ ہیں، اس میں آسانی کے لیے 120 ترامیم تجویز کی ہیں، او پی ایف کا چھ سال بعد نیا بورڈ بن گیا ہے،ای او بی آئی ابھی وفاق کے پاس ہے، سندھ کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ ای او بی آئی کے معاملے کو کھولنا چاہتے ہیں، ای او بی آئی 60 سے 65 ارب پنشن دے رہی ہے جو آئندہ چند سال میں سو ارب ہو جائے گی، ای او بی آئی میں انشورڈ افراد1 کروڑ سے زیادہ ہیں ،چار لاکھ 27 ہزار افراد کو پنشن دی ہے، ای او بی آئی میں اس سال رکارڈ وصولی 60 ارب ہوئی ہے، ہمارے 96 فیصد افراد جی سی سی ممالک میں جارہے ہیں، چھ سے آٹھ لوگ ملک سے باہر جاتے ہیں، دو تین لاکھ لوگ واپس بھی آجاتے ہیں۔ ہالینڈ، فرانس، امریکا میں اینٹی امیگریشن جذبات ہیں، دبئی کے ساتھ مسائل ہیں، وہ کہہ رہے ہیں آپ سے 16 لاکھ کا زبانی کوٹہ تھا لیکن آپ 18 لاکھ پر آگئے، ملیشیا میں لوگ ایک سال کے معاہدے پر گئے اور وہیں رک گئے، پھر جیل میں جاتے ہیں، عراق میں لوگ غائب ہوئے ان کی درست تعداد معلوم نہیں، ہم چھ سے آٹھ لاکھ لوگ بارڈر کے ذریعے باقاعدہ بھیج رہے ہیں، پھر بھی کشتیوں میں کون لوگ پکڑے جا رہے ہیں، یہ پاکستان کا تشخص خراب کر رہے ہیں، باہر والے ہم سے تنگ ہیں، یورپی یونین کہتا ہے آپ ایف آئی اے کا نظام، بارڈر کنٹرول بہتر کریں ہم آپ کو ملازمت میں چھوٹا کوٹا دیں گے، کل یورپی یونین کی ٹیم آرہی ہے، ہم بارڈر اور انسانی اسمگلنگ کو کنٹرول نہیں کریں گے تو ہم پھنس جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کابینہ کمیٹی بنا دی
سیکریٹری وزارت اوورسیز نے کہا کہ کابینہ کمیٹی آن امیگریشن، اوورسیز ایمپلائمنٹ کی سربراہی وزیرِ اعظم خود کریں گے، کابینہ کمیٹی میں وفاقی وزراء برائے اوورسیز پاکستانی، تعلیم، خارجہ امور شامل ہیں،داخلہ، صحت، صنعت و پیداوار اور تجارت کے وفاقی وزراء بھی کمیٹی میں شامل ہیں،ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، سٹیٹ بینک کے گورنر، نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایچ ای سی کے چیئرمین بھی شامل ہوں گے

وزارتِ اوورسیز پاکستانی کا نیا امیگریشن پورٹل بنانے کا فیصلہ
سعودی عرب کی جانب سے 92 نرسیں ڈگریاں نہ ہونے کے باعث واپس بھجوانے کا انکشاف سامنے آیا،سیکریٹری وزارتِ اوورسیز نے کہا کہ تحقیقات میں پتہ چلا نرسوں کی واپسی میں قصور مڈل مین کا ہے، امیگریشن پالیسی میں بہتری کے لئے ڈاکیومنٹ کی منظوری جلد وفاقی کابینہ سے لی جائے گی،وزیراعظم نے بیرون ملک سفارتخانوں کو اکنامک ڈیپلومیسی کا مرکز بنانے کی ہدایت کی ہے،

وزارتِ اوورسیز پاکستانی کا محسن پاکستان ایوارڈ جاری کرنے کا فیصلہ،
بیرون ممالک میں خدمات کی بنیاد پر محسن پاکستان ایوارڈ دیا جائے گا . سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ محسن پاکستان بہت بڑا نام ہے، کوئی اور نام رکھ لیں،

بیرون ملک 29ہزار سے زائد پاکستانی جیلوں میں قید

بھارت کی صنم فیس بک پر پاکستانی لڑکےکو دل دے بیٹھی،کر لی شادی

بلاول کامیانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس

سعودی عرب میں 7 پاکستانیوں سمیت 106 افراد کو موت کی سزا

کرغستان میں 1200 غیرقانونی پاکستانی ہیں جن کو جلد ڈی پورٹ کیا جائے گا، اسحاق ڈار

پاکستانی سفارتکار کے باورچی کی شرمناک حرکت،بھارت نے ملک بدر کر دیا

امریکا کے ساتھ میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑی امریکا میں کیا "گلُ ” کھلاتے رہے؟

Leave a reply