ٹویٹر کے خلاف کم شکایات پھر بھی بند،حکومت کہے گی تو کھولیں گے،پی ٹی اے

ٹیلی نار پورے ایشیاء سے جارہا وہ کہہ رہے یہاں انڈسٹری کے لئے ماحول ٹھیک نہیں ،چیئرمین پی ٹی اے
0
121
twitter

اسلام آباد(محمداویس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سب سے زیادہ شکایات ٹاک ٹاک کے خلاف اور سب سے کم ٹویٹر کے حوالے سے آتی ہیں۔ وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کر رہے ہیں کہ یہ وی پی این پاکستان میں چلیں گے۔ ٹیلی کام کمپنی پاکستان سے اس لیے جارہی ہے کہ وہ کہتے ہیں یہاں انڈسٹری کے لیے ماحول ٹھیک نہیں ہے ۔حکام نے بتایاکہ اسلام آباد کلب میں ممبر کی دوسری بیوی ممبر شپ فیس ادا کرنے کے بعد ممبر بن سکتی ہے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا چیئرمین رانا محمود الحسن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمن نے کمیٹی کوبتایا کہ ہم نے تین سالوں میں 602 لائسنس جاری کئے ہیں،56.5 فیصد آبادی کے پاس موبائل انٹرنیٹ ہے،ہم نے محرم، 9 مئی اور الیکشن سمیت گزشتہ سال 4 مرتبہ موبائل سروس بند کی،چیئرمین کمیٹی نے استفسارکیا کہ ٹیلی نار ہم سے جارہا ہے، چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ اس کا یوفون کے ساتھ انضمام کا عمل چل رہا ہے،ٹیلی نار پورے ایشیاء سے جارہا ہے، وہ کہہ رہے ہیں یہاں انڈسٹری کے لئے ماحول ٹھیک نہیں ہے چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو اشتہار آجاتے ہیں؟ اس حوالے سے کوئی پالیسی ہے؟ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اس وقت کوئی ریگولیشن اور قانون سازی نہیں،

ٹیلی کام سیکٹر کے ذریعے 850 ارب سالانہ ٹیکس جمع ہوتا ہے، چیئرمین پی ٹی اے
وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ خطے میں سب سے سستا انٹرنیٹ ہمارے پاس ہے، فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ موبائل مہنگے سے سے مہنگے ہورہے ہیں، سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کہاکہ سوشل میڈیا کے اشتہارات کا معاملہ ایف بی آر کی ڈومین ہے ان کے ساتھ اٹھائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایاکہ دو کروڑ موبائل سالانہ یہاں مینوفیکچر ہو رہے ہیں،پاکستان میں 37 لوکل کمپنیاں موبائل بنا رہی ہیں ‏اس وقت پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کے ذریعے 850 ارب سالانہ ٹیکس لوگوں سے اکٹھا کیا جاتا ہے۔ ہمارے پاس شکایت آتی ہے تو سوشل میڈیاپلیٹ فارم سے رابطہ کرتے ہیں کہ یہ پاکستان کے قوانین کے خلاف ہے۔ سب سے زیادہ کمپلائنس ٹک ٹاک کی ہےاور سب سے کم کمپلائنس ٹویٹر کی ہے ہم کسی ایک پوسٹ کے بجائے سارا فیس بک اور ٹوئٹر بلاک کرسکتے ہیں، سینیٹر عبدالقادر نے استفسار کیاکہ ایکس کھولنے کا کوئی ارادہ ہے؟ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ حکومت ہمیں جس دن کہیں گے کھولیں ہم کھول دیں گے، یہ تو حکومت کا فیصلہ ہے، پی ٹی اے خود اس طرح کا کام نہیں کرسکتی،

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ٹویٹر پر کافی زیادہ سنجیدہ ایشوز ہیں، سینیٹر عبدالقادر نے سوال کیا کہ کیا وی پی این کنٹرول نہیں ہوتا؟ وی پی این بلاک کی جاسکتی ہے لیکن وی پی این پر سارا بزنس چلتا ہے، چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کر رہے ہیں کہ یہ وی پی این پاکستان میں چلیں گے باقی پاکستان میں نہیں چلیں گے ۔وی پی این کے باوجود ایکس صارفین ستر فیصد کم ہوئے ہیں

سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ہمیں ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف تحریک استحقاق لانی چاہئے، پانچ سال سے زیادہ ہوگئے، ہمارے اوپر یورپ میں پابندی ہے،3جی سے فور جی پر گئے تو سروس بہتر ہونی چاہئے، سروس میں تو کوئی بہتری نہیں آئی۔ ای ڈی فریکونسی ایلوکیشن بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم۔صرف فریکوئنسی دیتے ہیں یہ ریگولیٹر کا کام ہے کہ کوالٹی کنٹرول کرئے ۔ پی ٹی اے اس حوالے سے جرمانے بھی کرتی ہے ۔

قائمہ کمیٹی اجلاس میں اسلام آباد کلب میں دوسری بیوی کی ممبرشپ پر پابندی کا معاملہ زیر بحث
کمیٹی کو سیکرٹری اسلام آباد کلب کی طرف سے اسلام آباد کلب کی کارکردگی سے متعلق حکام کی بریفنگ دی۔ سیکرٹری نے بتایاکہ ہمارے پاس سپورٹس کی 18 سہولیات ہیں،مولانا عطاء الرحمان نے استفسار کیا کہ اسلام آباد کلب کتنے ایکڑ پر ہے؟ سیکرٹری اسلام آباد کلب نے بتایاکہ اسلام آباد کلب 352 ایکٹر پر ہے۔ کمیٹی میں اسلام آباد کلب میں دوسری بیوی کی ممبرشپ پر پابندی کا معاملہ زیر بحث آیا سیکرٹری اسلام آباد کلب نے بتایاکہ ممبر کی پوری فیملی ہی ممبر بن جاتی ہے، دوسری بیوی کو ممبر شپ فیس ادا کرنی ہوگی ۔مولانا عطاء الرحمان نے کہاکہ بھارت میں ایک بیوی کی اجازت ہے، یہاں تو چار بیویوں کی اجازت ہے، سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کہاکہ خواتین ممبرز سے بھی مشاورت کرلیں کہ دوسری بیوی کے حوالے سے رولز بدلنے چاہئیں کہ نہیں، سیکرٹری اسلام آباد کلب نے بتایا کہ ہمارے پاس 1 ہزار 15 لوگوں کی ممبرشپ پینڈنگ ہے،ہمارے ممبرز کی تعداد 9853 ہے، ممبر کو ہر ماہ 3 ہزار 900فیس لازمی ادا کرنی ہوتی ہے ۔ نئے ممبر کے لیے کلب کی ممبر شپ فیس 35لاکھ ہے پہلے سے موجود ممبر کے رشتہ داروں کے لیے 10لاکھ ممبر شپ فیس ہے ۔ کمیٹی نے اسلام آباد کلب کے کھانے کے معیار پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کردی ۔

ٹی ٹی پی نے بارودی مواد احمد جنجوعہ تک پہنچایا ،پولیس کا عدالت میں انکشاف

احمد جنجوعہ کے ریمانڈ‌کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس

عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری

آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

Leave a reply