جماعت اسلامی احتجاج ختم کرے،عمران کی بات پر یقین نہیں، عطا تارڑ

0
149
tarar atta

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کیا جس کے بعد قانون کے اندر اسٹیٹ اون انٹرپرائزز کے ایکٹ میں ترمیم کی گئی، اس ترمیم کے ذریعے ڈسکوز کی پرائیویٹائزیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈسکوز کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ڈسکوز میں پروفیشنلز اور اہل افراد کو لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی کے صارفین کو تین ماہ کے لئے 50 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی تھی،اوور بلنگ کے معاملات کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں، بجلی چوری کے حوالے سے بھی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،آئی پی پیز سیاسی مسئلہ نہیں، آئی پی پیز کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے، 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا 2013 میں ہماری حکومت نے خاتمہ کیا،پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے ایل این جی کے سستے ترین پلانٹس لگائے تھے، 200 یونٹ تک کے صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے، زائد بلوں اور بجلی کے معاملات پر مثبت بات چیت ہوئی،

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سلمان شہباز صاحب کے حوالے سے بات کردی پتہ لگا کہ وہ تو سستا ترین اسوقت بجلی پروڈیوس کرنے والا پلانٹ ہے،اُن کو تو کپیسٹی پیمنٹ بھی نہیں جارہی،بجلی کا معاملہ ہر پاکستانی کا ہے، لوگ اس مسئلے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، تنقید برائے تنقید نہیں، تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے، بجلی کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایم کیو ایم نے ہمیشہ اصلاحات کے معاملے میں مثبت کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم قیادت سے بات چیت میں بجلی کے معاملات زیر غور آئے، متحدہ قومی موومنٹ حکومت کی اتحادی جماعت ہے

عطا تارڑ نے عمران خان اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کہتا تھا جیل میں ڈالوں گا، کھانا بند کروں گا، اب کہتا ہے بات کرو، اس نے نفرت کی سیاست کی، قومی سلامتی کے اداروں کو ڈی گریڈ کیا، 9مئی کے حملے کرنا انکے منشور کا حصہ ہے، مجھ سے بات کرو کا معاملہ ہے یہ سازش کا اگلا شاخسانہ ہے اس پر کسی کو یقین نہیں،

عطا تارڑ نے جماعت اسلامی کے دھرنے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ احتجاج انکا حق ہے،انکے ساتھ عزت و احترام کا رشتی ہے،تاہم ان سے گزارش ہے کہ جماعت اسلامی والےہمارےساتھ بیٹھیں درخواست ہےاحتجاج ختم کریں،حکومت ایک کام پہلےہی کررہی ہےتوپھراس پراحتجاج درست نہیں ہے،تجاویز دیں ہم سنیں گے، بند، کھلے کمرے میں بیٹھیں بات چیت کریں لیکن احتجاج ختم کریں،اگر ہم کام نہ کر رہے ہوتے تو پھر احتجاج بنتا تھا،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران کے مسئلے میں ہم نے کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا، ہم 2600 ارب روپے کے قرض دار ہیں، وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم جیسے کام کر رہی ہے، مجھےامید ہے عوام کو ریلیف ملنے جا رہا ہے، شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے سیاست برائے سیاست نہیں کرنی، پورے ریجن میں 6 سینٹ فی یونٹ ہے جبکہ پاکستان میں 16 سینٹ ہے۔

ٹی ٹی پی نے بارودی مواد احمد جنجوعہ تک پہنچایا ،پولیس کا عدالت میں انکشاف

احمد جنجوعہ کے ریمانڈ‌کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس

عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری

آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

Leave a reply