فیک ویڈیو،عظمیٰ بخاری کی فلک جاوید کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

ایف آئی اے کا کام صرف اتنا ہے کہ اس کو درخواست دو اور بھول جاؤ؟چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
0
123
azma bokhari

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پی ٹی آئی کی فلک جاوید خان کے خلاف کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ٹوئٹر ، ایکس سے تفصیلات حاصل کرنے کیلئے ایف آئی اے کے ایس او پیز طلب کر لیے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کے زیر سماعت انکوائریوں اور فیصلہ شدہ کیسوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ دوران سماعت عدالت نے ایف آئی اے آفیسر کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری عدالت میں پیش ہوئیں۔ وزیر اطلاعات نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان نے تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیکا ایکٹ کے تحت فلک جاوید خان اور دیگر کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مگر ایف آئی اے نے فلک جاوید خان سمیت دیگر کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ عظمیٰ بخاری نے استدعا کی کہ عدالت ایف آئی اے کو فلک جاوید خان سمیت دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔ عدالت ایف آئی اے سے کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کرے اور ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے

دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ کیا لوگ ہاتھوں میں ڈنڈا اٹھا لیں؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سے استفسار کیاکہ کیا یہ آپ کا پہلا کیس ہے؟کیا رپورٹ آپ نے تیار نہیں کی؟ آپ نے رپورٹ تیار کرنے کے لیے کس کو رکھا ہوا ہے؟ بتائیں ایف آئی اے کے ایس او پیز کیا ہیں؟ آپ لوگ سائبر کرائم کا کس طرح ڈیٹا مرتب کرتے ہیں؟ ایف آئی اے کا کام صرف اتنا ہے کہ اس کو درخواست دو اور بھول جاؤ؟

میری جعلی ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میری جعلی ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔میں ان سب عورتوں کی آواز ہوں جن کے کیسوں کا کئی کئی سال فیصلہ نہیں ہوتا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ اس کیس کو انجام تک اور برے کو اس کے گھر تک پہنچانا ہے۔ آج میں بطور خاتون بہت مطمئن ہوں۔ چیف جسٹس صاحبہ کی مہربانی سے مجھے عدالت سے آج بہت ریلیف ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنکا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحبہ نے آج ایسے تمام کیسز کی تفصیلات مانگ لی ہیں جن میں خواتین کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔یہ نہ تو میرا سیاسی کیس ہے اور نہ ذاتی، آج مجھے تمام عورتوں کیلئے انصاف چاہئے۔ مجھ سے پوچھا جاتاہے کہ کون کونسے اکاؤنٹس ہیں؟ ان اکاؤنٹس کا پتا لگانا ایف آئی اے اور دوسرے اداروں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو خواتین سائبر کرائم کے تحت یرغمال بنتی ہیں میں ان کے لیے بھی انصاف لینے آئی ہوں

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو: ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

عظمیٰ بخاری نے گندے انڈے والےعمر عادل کیخلاف ایف آئی اے میں دی درخواست

شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے،عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

Leave a reply