عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس کی سماعت ملتوی،ایف آئی اے سے جواب طلب

0
156
azma bokhari

لاہور ہائیکورٹ،وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کے خلاف درخواست سماعت ہوئی،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے وفاقی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، عظمی بخاری اور ایف آئی اے افسران عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے نے کیا کارروائی کی ہے؟ایف آئی اے افسر نے عدالت میں کہا کہ ہم نے ایک اور ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم محمد شفیق کو گجرات سے گرفتارکیا گیا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ یہ تمام مٹیریل گرفتار ملزم نے تیار کیا ؟ ایف آئی اے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پہلے اپ لوڈ ہوئی اس کو پکڑا، تفتیش ہورہی ہے جیسے جیسے تفتیش ہوگی مزید ملزم سامنے آئیں گے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس ملزم نے ویڈیو کو سب سے پہلے اپلوڈ کیا تھا ؟ یہ ملزم اس ساری مہم میں شامل تھا، کیا ابھی تک آپ نے ویڈیو کو سب سے پہلے اپلوڈ کرنے والے شخص کی نشاندہی کی؟ ایف آئی اے افسر نے کہا کہ ہماری تحقیقات اس حوالے سے جاری ہیں۔

بتایا جائے ملک میں ٹویٹر کی سروسز کن کن ایس او پیز کے تحت دی گئیں؟عدالت
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اچھے کام بھی ہورہے ہیں لوگوں کو فوائد بھی ملتے ہیں، اچھی چیزوں کا استعمال ہونا چاہیے مگر بری چیزوں کو روکنا ہے، بتایا جائے ملک میں ٹویٹر کی سروسز کن کن ایس او پیز کے تحت دی گئیں؟ وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پاکستان میں 17 فروری سے ٹویٹر پر پابندی ہے اور ٹویٹر کا کوئی نمائندہ پاکستان میں موجود نہیں، وی پی این پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے، اس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ یو اے ای سے جاکر سروسز لیں وہاں وی پی این استعمال کرنا جرم ہے،ایف آئی اے حکام نے عدالت میں کہا کہ ہم نے امریکی سفارت خانے کو خط لکھ دیا ہے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نے کہا یہ خط تو پہلے دن سے موجود ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ کیا آپ آئی پی ایڈریس کے ذریعے سب سے پہلے ویڈیو اپلوڈ کرنے والے شخص کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟وکیل وفاقی حکومت نے جواب دیا کہ ٹوئٹر کی پاکستان میں موجودگی نہیں ہے،جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اگر جواب کے لیے وقت لینا چاہتے ہیں تو لے سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ تفصیل سے جواب جمع کروائیں، اب تو لوگ ایف آئی اے کو رپورٹ کرنا بھی پسند نہیں کرتے، ہمارے ہاں سوشل میڈیا کا مسئلہ بہت حساس ہے مگر قانون اتنا ہی غیر سنجیدہ

لاہور ہائیکورٹ نے عظمی بخاری کےخلاف مبینہ جعلی ویڈیو کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے، پنجاب اور وفاقی حکومت سے جوابات طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

مجھے انصاف نہ ملا تو پھر بشریٰ بی بی کی "ویڈیو”بھی آئے گی، عظمیٰ بخاری
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے والے مجھ سے پوچھتے ہیں کس اکاؤنٹ سے کیا ہورہا ہے، مجھے اس بارے میں کیا پتہ، کیا یہ میرا کام ہے؟ افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک کسی کو کیس ہی سمجھ نہیں آیا ہے، کہتے ہیں کہ ٹوئٹر بند ہے، خاک بند ہے، وی پی این استعمال ہورہا ہے،پہلے 15 دن تک سماعت ملتوی کی گئی،اب میں مزید 15 دن تک انتظار کروں، آج تک ایف آئی اے کسی فیس بک کے کسی اکاؤنٹ کی نشاندہی نہیں کرسکی ،اگر مجھے انصاف نہیں ملے گا تو پھر بیڑہ غرق ہے، پھر کوئی نہیں بچے گا، پھر بشریٰ بی بی کی ابھی تک ڈیپ فیک نہیں آئی تو میں بھی اپنے لوگوں کو چُھٹی دوں گی کہ ٹھیک ہے آپ بھی یہی کرو،آج تک منع کرتی آئی ہوں، ہماری پارٹی یہ نہیں کرتی، کیا ہمیں ڈیپ فیک ویڈیو بنانا نہیں آتی، اگر انصاف نہیں ملے گا تو ہم بھی کر کے دکھائیں‌گے، میں نہیں جانتی وہ کون ہیں جس نے ویڈیو بنائیں،فیس بک،ٹویٹر پر میری ویڈیو چلی اور ہیروئن آتی ہے کہتی ہے کہ ویڈیو آ گئی، آج وہ کہہ رہی ہے کہ سیاسی انتقام ہور ہا ہے، میں حکومت میں ہوں، اٹھوا دیتی لیکن میں نے یہ نہیں کیا،میں عدالت میں انصاف لینے آئی ہوں،

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر واہیات پن پی ٹی آئی نے شروع کیا، سائبر کرائم کو کچھ نہیں پتہ کہ کیا ہو رہا ہے، میں کہاں جاؤں، پیکا کے اوپر سب آزادی اظہار رائے کے جھنڈے لے کر آ جاتے ہیں میں کیا کروں،قانون بنائیں تو احتجاج ہوتا ہے، اب ایسے نہیں چلے گا،میں ہر حد تک جاؤں گی، انصاف کے دروازے کھٹکھٹاؤں گی، نو مئی کو جنہوں نے کیا انکو انصاف مل جاتا ہے کیا ہم قوم کی بیٹیاں نہیں ہیں،جو میرے ساتھ انصاف نہیں کر پا رہا میں انکی کیا عزت کروں،مجھے انصاف نہیں ملے گا تو پھر کوئی نہیں بچے گا، میں اپنے لوگوں کو چھٹی دوں گی کہ یہ تم بھی کرو،ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ بند کروا دیں، سائبر کرائم ونگ ٹکے کے کام کا نہیں میں تو تنگ آ گئی ہوں، سائبر ونگ کے پاس اپنے شعبے کی کوئی مہارت ہی نہیں،ہمیں یہ چیز روکنا ہو گی ورنہ آج میں ہوں کل کوئی اور ہو گا، میرے بیٹے کے ساتھ میری تصویر لگا کر جو کچھ کہا جا رہا ہے، اس پر کسی کو شرم آئی؟

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 24 جولائی کو فلک جاوید کی جانب سے ایکس پر عظمی بخاری کے خلاف ایک جھوٹی ویڈیو شئیر کی گئی، مذکورہ ویڈیو سینکڑوں افراد کی جانب سے شئیر کی گئی جس سے عظمی بخاری کی شہرت کو نقصان پہنچا، عدالت پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کرے۔

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو: ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا

عظمیٰ بخاری نے گندے انڈے والےعمر عادل کیخلاف ایف آئی اے میں دی درخواست

شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے،عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

Leave a reply