سپریم کورٹ،اپنے ہی وکیل کو قتل کرنے والے ملزم کو رہا کرنے کا حکم

0
73
supreme

اسلام آباد: سپریم کورٹ، شریعت اپیلیٹ بنچ میں شرعی اپیلوں پر اہم سماعت ہوئی

شریعت اپیلیٹ بنچ نے پہلے ہی مقدمے میں ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی،عدالت نے اپنے ہی وکیل کو قتل کرنے والے کم عمر ملزم تاج محمد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ ملزم بیس سال سزا کاٹ چکا ہے اگر کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں تو رہا کریں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ نے سماعت کی،دروان سماعت عدالت نے سرکاری وکیل کی کی سرزنش کردی

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے پی نوروز خان نے کہا کہ قتل ہونے والے وکیل میرے کلاس فیلو تھے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قتل ہونے والے وکیل آپ کے دوست ہیں تو ہم کیا کریں، قتل ہونے والے ملزم آپ کے دوست تھے یہ بات آپ نے عدالت کے سامنے کیوں کی؟ کیا آپ عدالت پر اثرانداز ہونے کیلئے ایسا بیان دے رہے ہیں، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ عدالت مجھے دلائل دینے کیلئے وقت دینے کے بجائے آرڈر لکھوا رہی ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ وکیل ہیں منہ نہ بنائیں ہم آپ کو عزت دے رہے ہیں آپ بھی ہمیں عزت دیں، وکیل کا یہ کہنا کہ قتل ہونے والا میرا دوست تھا یہ غیر ضروری ہے، کلائنٹ نے اپنے ہی وکیل کا قتل کیوں کیا یہ سوال اہم ہے، سرکاری وکیل نے کہا کہ وہ عادی مجرم ہے اس لئے پیسوں کیلئے اپنے وکیل کو بھی قتل کردیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ملزم کا پسندیدہ شخص اس کا وکیل ہوتا ہے یہ کیسے ممکن ہے وہ اسے قتل کرے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملزم کے وکیل انصر نواز مرزا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہشریعت اپیلیٹ کورٹ چار سال بعد لگی اور آپ پہلا کیس جیت گئے،

پشاور ماڑی سے تعلق رکھنے والے ملزم تاج محمد کو قتل کے الزام میں 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا،ٹرائل کورٹ نے سزا موت دی فیڈرل شریعت کورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا،سپریم کورٹ نے ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی

میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

Leave a reply