ڈیرہ غازیخان:دریائے سندھ میں سیلاب، ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر) دریائے سندھ میں پانی کا سطح بڑھنے سے متعدد دیہاتوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کو موصول ہونے والی کال پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں ہیں۔

ایک ایمرجنسی کال میں بتایا گیا کہ دریا کا پانی بڑھنے سے متعدد دیہاتوں کے بھانے اور ڈیرے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ان میں پھنسے ہوئے لوگوں اور جانوروں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ریسکیو کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس اور ایک واٹر اینڈ سرچ ریسکیو وہیکل کو موقع پر روانہ کر دیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایت پر ایک اور ریسکیو وہیکل بھی موقع پر پہنچ گیا۔ ریسکیو سٹاف نے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں اور جانوروں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

آن لوکیشن سٹاف کے مطابق تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر مختلف جگہوں پر بھانے اور ڈیرے بنے ہوئے ہیں۔ ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

ایڈیشنل کمشنر ڈیرہ غازی خان تیمور عثمان بھی موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Leave a reply