بشریٰ بی بی گرفتار ہیں پولیس نے اُن سے پھر بھی تفتیش نہیں کی،عدالت

0
125
bushra imran

اسلام آباد ہائیکورٹ،بشری بی بی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور راولپنڈی کے نو مئی کے گیارہ کیسوں کا سٹیٹس جاننے کے لیے کیس کی سماعت ہوئی

بشری بی بی کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کا کیس ،عدالتی طلبی پرراولپنڈی کے ایس ایس پی آپریشن فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر)کامران اصغر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے،درخواستگزار وکیل لطیف کھوسہ،شعیب شاہین اور دیگر بھی عدالت پہنچ گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ ڈی آئی جی ہیں ، ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ نہیں میں ایس ایس پی ہوں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چلیں آپ بتائیے گا کیا انکی گرفتاری ضرورت ہے ،ایس ایس پی نے کہا کہ فی الحال انکی گرفتاری کی ضرورت نہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ فی الحال کیا مطلب، فی الحال نہیں ہوتا قانون بتائیں ،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے؟ ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سوا سال ہو گیا اب کہانی ختم نا، یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ایک کیس میں نکلے اور دوسرے میں گرفتار ہو، اگر آپکو بشریٰ بی بی تفتیش کیلئے مطلوب تھیں تو طلب کیوں نہیں کیا؟ بشریٰ بی بی جب گرفتار نہیں تھیں تب بھی پولیس نے اُنہیں اِن کیسز میں طلب نہیں کیا؟ سوا سال تک پولیس نے تفتیش نہیں کی تو اب گرفتاری کی کیا ضرورت ہے؟ بشریٰ بی بی گرفتار ہیں پولیس نے اُن سے پھر بھی تفتیش نہیں کی،

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی نے کہا کہ ہمیں کل پتہ چلا کہ انہوں نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دی گئی ہیں،انسدادِ دہشت گردی عدالت جج کے رخصت ہونے پر سیشن عدالت نے انکو ضمانت دی ہوئی ہے،ہمیں صرف ایک ضمانت کی کاپی ملی ہے مگر باقی کاپیاں نہیں آئیں،عدالت نے استفسار کیا کہ راولپنڈی کے ایک مقدمے میں آپکے کلائنٹ کی گرفتاری ڈالی گئی ہے؟لطیف کھوسہ نے کہا کہ انہوں نے اٹک مقدمہ میں گرفتار کرنے کا کہا ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آئیندہ سماعت پیر کی کردیتا ہوں کسی اور بینچ میں ، کیونکہ پیر سے میں دستیاب نہیں ہونگا

بشریٰ بی بی بھارتی اثاثہ،عادل راجہ کی ٹویٹ کو پی ٹی آئی والے بھی "لائک”دینے لگے

القادر ٹرسٹ کیس،عمران ،بشریٰ اراضی کی فروخت کے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے

جیل میں دھکے،بشریٰ بی بی عدالت پہنچ گئیں

نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر ایک رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 4 کیس درج ہیں، تین کیس نیب راولپنڈی میں درج ہیں جبکہ ایک کیس نیب لاہور میں درج ہے،راولپنڈی پولیس اور اسلام آباد پولیس نے بھی اپنا جواب جمع کروادیا ،بشریٰ بی بی 9 مئی کے گیارہ مقدمات میں ملزمہ نامزد ہیں، بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں گیارہ مقدمات درج ہیں،

Leave a reply