فوج ہماری ،ہمیں کوئی مسئلہ نہیں،خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ،عمران خان

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان
0
255
adyayla

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، مجھے خوشی ہوگی کہ مجھے انکوائری کمیٹی میں پیش کیا جائے، 2014 کے دھرنے کے حوالے سے مجھ پر جتنے الزامات لگائے گئے سب غلط ہیں،

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013 کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا،نگران وزیراعظم کے فارم 47 کے حوالے سے بیان کے بعد وفاقی حکومت سے کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں ،صدر، وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب ،اور سینٹ الیکشن فراڈ ہیں،نون لیگ کے لوگوں نے پرائیویٹلی ہمیں بتا دیا تھا کہ جب تک قاضی فائز عیسی چیف جسٹس نہیں بنتا نہ الیکشن ہوں گے نہ نواز شریف واپس آئے گا میرا آدھا خاندان فوج اور آدھا خاندان بیوروکریسی میں ہے ، فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ،نو مئی واقعات کا مجھے اس وقت پتہ چلا جب مجھے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا، نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی ،خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں ، ہم نے اپنی 27 سال کی تاریخ میں کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا ،دو حکومتیں ہم نے انتخابات کیلئے تحلیل کیں سیاسی جماعت انتشار نہیں چاہتی،

میں کیوں معافی مانگوں، معافی تو مجھ سےمانگنی چاہئے،عمران خان
عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ 9مئی کے واقعات پر معافی مانگیں گے، جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کیوں معافی مانگوں، معافی تو مجھ سےمانگنی چاہئے،کیپٹل ہل میں سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی شناخت کرکے سزا دی گئی، یہاں تو سی سی ٹی وی فوٹیجز ہی غائب کردی گئیں، اگر بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں، میں پاکستان کیلئے بات چیت کا کہہ رہا ہوں،مجھے کون سی ڈیل چاہئے یا میں کون سا بیرون ملک جانا چاہتا ہوں،

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

عمران خان سے ملنے اب اڈیالہ نہیں آؤنگا،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

Leave a reply