9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

0
287
azma bokhari

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے،

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے وہ لمحات یاد کرکے ہر محب وطن پاکستانی کا دل خون کے آنسو روتا ہے، ایک "سیاسی انتہا پسند گروہ” نے افواج پاکستان پر چڑھائی کرنے کی منظم سازش کی،9 مئی پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے، فوجی تنصیبات پر منظم پلاننگ سے حملے پاک فوج کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش تھی، شہداء کے مجسموں کو جلایا گیا یادگاروں کی توہین کی گئی،پوری دنیا میں مہذب قومیں اپنے شہداء کو ماتھے کا جھومر سمجھتی ہیں، لیکن انتہا "سیاسی پسندوں کے گروہ” نے پاکستانی قوم کے فخر شہداء کے مجسموں کو بے دردی سے جلایا، شہداء کی تذلیل اصل میں ان کے ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی توہین کے مترادف ہے، ایک سال بعد بھی نو مئی کے کرداروں اور سہولت کاروں کو سزائیں نہ ملنا نظام عدل پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں ویڈیو، تصویریں اور آڈیو کالز بطور ثبوت موجود ہیں، اس کے باوجود ایک بھی عدالت نے کسی شرپسند کو سزا نہیں سنائی، شہداء کے لواحقین عدالتوں کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ نو مئی کے ملزمان کو کب کیفر کردار تک پہنچایا جاتا ہے، جب تک نو مئی کے ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا

اضح رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، عسکری تنصیات پر حملے کئے تھے، منظم منصوبہ بندی کے تحت شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، نو مئی کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے، کئی جیلوں میں تو کئی مفرور ہیں، عام انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ بن گئے ہیں تا ہم پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں نو مئی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان مشکل میں ہیں.

9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

عمران ،قریشی کو نومئی کے مقدمات میں چالان کی نقول تقسیم

 سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

Leave a reply