فلوریڈا میں عمارت کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں،147 افراد کی تلاش جاری

0
31
فلوریڈا میں عمارت کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں،147 افراد کی تلاش جاری #Baaghi

امریکی ریاست فلوریڈا میں عمارت کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں-

باغی ٹی وی :عمارت کے ملبت تلے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہوگئی عمارت کے ملبے کے نیچے مزید 147 افراد موجود ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ 13 منزلہ عمارت کی بنیادیں کمزور ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی عمارت کے سربراہ نے عمارت مخدوش ہونے کے خدشات پہلے ہی ظاہر کیے تھے تاہم کسی نے نوٹس تک نہ لیا۔

امریکہ میں گرنے والی عمارت سے 156 افراد تا حال لاپتہ

میامی کے میئر کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، متعدد ریسکیو ٹیمیں اسٹینڈ بائے پر بھی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن چاہتے ہیں کہ عمارت گرنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے۔

واضح رہے کہ جمعرات عمارت گرنے کا واقعہ میامی کے علاقے سرف سائیڈ ٹاؤن میں پیش آیا۔ جب عمارت گری تو اس وقت اکثر مکین سو رہے تھے۔ عمارت جزوی طور پر گرنے سے چار افراد ہلاک اور 159 لاپتہ ہوئے تھے۔ لاپتہ افراد میں سے اکثر کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

فلوریڈا،عمارت کے ملبے تلے 150 افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں
امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں عمارت گرنے کا واقعہ ،جدید مشینری کے باوجود ریسکیو آپریشن میں ناکامی

Leave a reply