امریکہ میں گرنے والی عمارت سے 156 افراد تا حال لاپتہ

0
25

امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی میں  12منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے چار افراد ہلاک اور 159 لاپتہ ہوگئے تھے-

باغی ٹی وی : 25 جون کو میامی میں رہائشی عمارت گرنے سے 159 لاپتہ ہوگئے تھے جن کی تلاش تا حال جار ی ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق میامی میں گرنے والی عمارت کےملبےسےلاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ایک اور لاش نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے-

رپورٹ کے مطابق گرنے والی عمارت میں رہائش پزیر 156افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے-

واضح رہے کہ جمعرات عمارت گرنے کا واقعہ میامی کے علاقے سرف سائیڈ ٹاؤن میں پیش آیا۔ جب عمارت گری تو اس وقت اکثر مکین سو رہے تھے۔ عمارت جزوی طور پر گرنے سے چار افراد ہلاک اور 159 لاپتہ ہوئے تھے۔ لاپتہ افراد میں سے اکثر کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

بی بی سی کے مطابق میامی کے مئیر کا کہنا تھا کہ انھیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی ’امید ابھی بھی ہے۔‘

لوگوں کو تلاش کرنے والی ٹیموں کے مطابق انھوں نے ملبے کے نیچے سے لوگوں کی آوازیں سنی تھیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ 40 برس قدیم اس عمارت کے گرنے کی وجہ کیا تھی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ’عمارت بری طرح سے پچک گئی ہے۔ دو منزلوں کے بیچ کا فاصلہ کو دس فٹ ہوتا تھا اب محض ایک فٹ رہ گیا ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ اس میں کسی کے زندہ نکلنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

یہ عمارت 1980 میں تعمیر کی گئی تھی اور 130 ہاؤسنگ یونٹوں میں سے نصف حصے اس کے منہدم ہونے سے متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ لاطینی امریکہ سے آنے والے تارکین وطن اس واقعے میں لاپتہ ہیں جمعرات کی سہ پہر فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ’ٹی وی میں کچھ بھی نہیں دکھائی دے رہا، حقیقت میں یہ بہت بہت تکلیف دہ ہے، اتنی بڑی عمارت کا انہدام دیکھ کر واقعی تکلیف پہنچتی ہے۔

Leave a reply