عمران خان سے ملنے اب اڈیالہ نہیں آؤنگا،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

شبلی فراز،عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے احتجاجا انکار کرتا ہوں، شیر افضل مروت
0
295
shrafzal

تحریک انصاف کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی، ممتاز قانون دان شیر افضل مروت کے پی ٹی آئی رہنماؤں سے اختلافات بڑھ گئے، عمران خان سے آج بھی اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ ہونےپر شیر افضل مروت نے آئندہ اڈیالہ جیل نہ جانے کا اعلان کر دیا، شیر افضل مروت پی ٹی آئی رہنماؤں پر بھی برس پڑے

شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کے لئے آج بھی اڈیالہ جیل گئے تھے تاہم عمران خان سے ملاقات نہ ہو سکی، گزشتہ روز بھی شیر افضل مروت کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی، آج اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں جیل اب تب آؤں گا جب خان مجھے بلائے گا، احتجاج کے لیے بھی تب آؤں گا جب عمران خان کہے گا، مجھ پر الزامات لگے کہ میں عمران خان کی جگہ لینا چاہتا ہوں، ان لوگوں کو میں لیڈر نہیں مانتا، پی ٹی آئی کو جو قیادت ملی شبلی فراز اور عمر ایوب براجمان ہو گئے، انہوں نے میری عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی، نہ کل نہ آج، میں بطور احتجاج انکے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں ، میرا قائد عمران خان ہے، اس نے کہا تھا احتجاج کے لئے نکلیں لیکن کوئی احتجاج نہیں ہو رہا، یہ ڈرامے بازی ہو رہی ہے.

شبلی فراز اور عمرایوب نے عمران خان کو کہا کہ سعودی سفیر کا پیغام ہے اگر شیر افضل مروت کمیٹی کا چیئرمین بنا تو ہمارے تعلقات خراب ہوجائیں گے،شیر افضل مروت
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ میری عمران خان سے شبلی فراز اور عمر ایوب نےملاقات نہیں ہونےدی، جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا، عمران خان آپ سے الگ ملاقات کرنا چاہتے ہیں، آج آیا تو جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی،شبلی فراز اور عمرایوب نے عمران خان کو کہا کہ سعودی سفیر کا پیغام ہے اگر شیر افضل مروت کمیٹی کا چیئرمین بنا تو ہمارے تعلقات خراب ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کی خدمت کا یہ صلہ ہے کہ سوشل میڈیا میرے خلاف شکایت کرے، میرے بھائی کو اچانک ڈی نوٹیفائی کیا، نہیں رکھنا تھا تو بتا دیتے استعفیٰ دے دیتا، عمران خان نے کہا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دو تو آنکھیں بند کرکے دوں گا،پہلے شبلی فراز نے کہا تھا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ مجھے کمیٹی نہیں ملنی چاہئے، دو دن قبل پتہ چلا کہ شبلی فراز نے خان کو کہا کہ اسکو بنائیں گے تو تعلقات صحیح نہیں رہیں گے، سعودی حکومت کو مسئلہ ہے تو میں خان کے لئے مشکلات نہیں کھڑی کروں گا، اب خان صاحب مجھے اس سے آؤٹ ہی سمجھیں،

عمران خان کو ہر معاملے پر گمراہ کیا جارہا ہے،شیر افضل مروت
شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ہر معاملے پر گمراہ کیا جارہا ہے، میں عمران خان اور پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے نکلا تھا لیکن آج سب نے دیکھ لیا کہ میرا ایجنڈا آج ختم ہوگیا،بہت جلد قیادت کا کچا چھٹاکھولوں گا،عمران خان کے کان میں جھوٹی خبر ڈالنا آسان ہے، سعودی سفیر نے پیغام دیا یا نہیں کچھ نہیں کہتا، آج بنانگ دہل کہتا ہوں کہ مجھے یہ کمیٹی چاہئے ہی نہیں، کوئی مائی کا لال ہے تو سامنے آئے، میں خان کا سپاہی ہوں اور خان کے لئے لڑا ہوں، قوم یہ دیکھے کہ یہ جولیڈر حضرات ہیں وہ کیا کر رہے ہیں،یہ لوگ آئیں اور احتجاج کریں میں ان کی پیروی کروں گا، یہ اپنا بیان دیدیں پھر میں ان کا کچا چٹھا کھولوں گا، ملاقات میں رکاوٹ جیل حکام ڈال سکتے ہیں جو اوپر ہیں وہ بھی ڈال سکتے ہیں،کل نو مئی ہے، دیکھتے ہیں ملک گیر احتجاج ہوتا ہے یا نہیں، اگر نہیں ہوتا تو قیادت سے پوچھا جانا چاہئے کہ مناصب پر قبضے ہی صرف کیوں کر رہے ہو؟

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ جیل سے ملاقاتوں میں رکارٹ جیل حکام یا کچھ اوپر والے ڈال سکتے ہیں، سیاسی مخالفین یا پارٹی کے مخالفین ان حالات میں تائید کر رہے ہیں،میں چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کو وہ لیڈ کریں، وہ جلوس نکلیں گے تو میں بھی نکلوں گا لیکن قیادت انکو کرنی ہے، میری ساری سیاست عمران خان کی ایک سٹیٹمنٹ کی مار ہے، میں ایم این اے بھی نہیں بننا چاہتا تھا، تین بار انکار کیا لیکن خان کے کہنے پر بنا، ایجنڈہ آزادی تھا آج وہ ختم ہو گیا، یہ حضرات احتجاج کریں ہم انکی پیروی کریں گے.

عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملنے سے انکار کر دیا

پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی کمیٹی شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کرے گی، شیر افضل مروت کو ہٹانے کے لیے عمر ایوب اور شبلی فراز نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شیر افضل مروت کا نام تجویز کیا تھاتاہم دوسری جانب نور عالم خان بھی چیئرمین پی اے سی کے امیدوار ہیں، نور عالم خان اتحادی حکومت میں بھی پی اے سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار آزاد ہیں، جبکہ نور عالم خان جے یو آئی کے رکن ہیں،شیر افضل مروت پر اعتراض کے بعد حامد رضا کا نام سامنے آیا تھا  شیخ وقاص کا نام سامنے آیا ہے تو اس پر شیر افضل مروت نے اعتراض عائد کر دیا ہے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

حامد رضا کا تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفوں کا مشورہ

شیر افضل مروت کے بھائی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عہدے سے ہٹا دیا

سعودی عرب بارے بیان پر عمران خان نے میری سرزنش کی،شیر افضل مروت

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

میرا بیان میرے ذاتی خیالات پرمبنی تھا،شیر افضل مروت

کھینچا تانی ہو رہی، شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کے سامنے صحافی کے سوال پر پھٹ پڑے

شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے کیا طلب

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

Leave a reply