پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

0
155
shrafzal

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لئے نامزد کیا، پارٹی رہنما میرے نام کی مخالفت کر رہے لیکن عمران خان نہیں مانے،شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پارٹی رہنماؤں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر غلط بیانی کی، ایک ہفتہ قبل پارٹی کے دوست عمران خان سے جیل میں ملے اور کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی پی اے سی چیئرمین کے لئے شیر افضل مروت کا نام نہیں مان رہے،متبادل نام دیں لیکن عمران خان نے ان رہنماؤں کی چال انہی پر الٹ دی،یہ روایت ہے چیئرمین پی اے سی کو اپوزیشن نامزد کرتی ہے، اسپیکر مجھے چیئرمین پی اے سی نامزد نہیں کرتے تو اپوزیشن کوئی کمیٹی نہیں لے گی،عمران خان کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے اندر جو بھی یہ کر رہے ہیں اپنا قد چھوٹا کر رہے ہیں، عمران خان نے میرا نام لیا، اب یہ رہنما مجبور کر رہے تھے نام تبدیل کریں، اسپیکر قومی اسمبلی کو میرے نام پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شیر افضل مروت کا نام تجویز کیا تھاتاہم دوسری جانب نور عالم خان بھی چیئرمین پی اے سی کے امیدوار ہیں، نور عالم خان اتحادی حکومت میں بھی پی اے سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار آزاد ہیں، جبکہ نور عالم خان جے یو آئی کے رکن ہیں، اسلئے قوی امکان ہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ جے یو آئی کو دے دی جائے گی

Leave a reply