امیر بالاج قتل کیس،مخبری کرنیوالے احسن شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

0
127
ameer balaj tipu

‏سیشن کورٹ لاہور ، امیر بالاج قتل کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے

عدالت نے گرفتار ملزم احسن شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنا دیا ،احسن شاہ پر امیر بالاج کی مخبری کرنے کا الزام ہے،پولیس نے احسن شاہ کو ریکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، احسن شاہ نے دفاع میں کہا کہ وہ قتل کے وقت پاکستان میں موجود نہیں تھا اور اس نے صرف یہ بتایا تھا کہ امیر بالاج کو ایک شادی میں شرکت کرنی تھی، پولیس نے دعویٰ کیا کہ احسن شاہ نے قتل کے عوض 50 لاکھ روپے وصول کیے، تاہم احسن شاہ نے اس الزام کو مسترد کیا ہے

دوسری جانب امیر بالاج کے قتل کو کئی ماہ گزر چکے لیکن اصل ملزمان گرفتار نہ ہو سکے،پولیس نےایک شوٹراور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کیا تاہم مرکزی ملزمان گرفتار نہ ہو سکے،سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی روشنی میں پولیس اب تک تین ملزم گرفتار کرسکی ہے جن میں شوٹر ہارون، مقتول بالاج کا دوست احسن اورملک سہیل شامل ہیں،ملک سہیل کی ضمانت ہو چکی ہے،امیر بالاج قتل کیس میں 7 افراد ملوث ہیں،جن میں ایک موقع پرمارا گیا تین گرفتارر،جبکہ تین طیفی بٹ، گوگی بٹ اور بلال مفرور ہیں،

علاوہ ازیں امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم طیفی بٹ امیربالاج کےقتل کے بعد اسکے بھائی کو بھی قتل کروانے کے لئے احسن شاہ کےساتھ رابطے میں رہا ہے،بالاج کے قتل سے دو دن پہلے احسن شاہ کی طیفی بٹ کے گھر نصیر آباد میں ملاقات ہوئی، امیر بالاج اور معصب کے دادا سلطان محمود عرف بچھو پہلوان نے تصدیق کر دی،میڈیا پر چلنے والی خبروں کےذرائع کےمطابق طیفی بٹ کیطرف سے بھیجے گئے شوٹرز نے بالاج اور معصب دونوں بھائیوں کو قتل کرنا تھا، امیر بالاج کے قتل اور تدفین کے دوسرے روز احسن شاہ نے بہانے سے مقدمہ کے مدعی اور بالاج کے بھائی معصب کو اپنے گھر اکیلے آنے کا کہا ، معصب کے دادا سلطان محمود عرف بچھو پہلوان نے جانے سے منع کر دیا۔ احسن شاہ، ملک سہیل اور اصغر پٹھان کے پکڑے جانے پر سب انکشافات سامنے آئے ہیں ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور تصدیق کر چکے ہیں کہ طیفی بٹ دونوں بھائیوں کو قتل کروانا چاہتا تھا ۔

امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا،چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا

امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد

Leave a reply