وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کی شناخت محمد شفیق اور محمد عمر کے نام سے ہوئی ،ملزمان کو فیصل آباد اور اوکاڑہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے کروڑوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی،ملزمان ڈیجیٹل حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث پائے گئے ،چھاپے کے دوران ملزم محمد شفیق سے 2 کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد ہوئے،ملزم سے 2 کروڑ 41 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ بھی برآمد ہوئے،ملزم سے 5978 سعودی ریال، 1885 یو اے ای درہم اور 838 امریکی ڈالر برآمد ہوئے،ملزم سے 100 آسٹریلین ڈالر، 100 یورو برآمد، 100 قطری ریال بھی برآمد ہوئے،ملزم سے 150 برٹش پاونڈ اور 20 عمانی ریال بھی برآمد ہوئے،ملزمان سے موبائل فون اور دیگر ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا،ملزمان بغیر لائسنس بانڈز اور کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے،ملزمان برآمد ہونے والی بھاری رقوم کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،دیگر ملزمان کی گرفتای کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

Shares: