طلبا کا ایک اور مطالبہ پورا،حسینہ واجد پر قتل کا مقدمہ درج

0
85
haseena-Wajid

بنگلہ دیش سے بھارت بھاگنے والی حسینہ واجد اور انکے دور حکومت کے اہم حکومتی عہدیداران پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

مقدمہ بنگلہ دیش میں درج کیا گیا ہے،حسینہ واجد اور دیگر چھ سابق حکومتی اراکین کو 19 جولائی کو ڈھاکہ میں مظاہرے کے دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے دوران شہری کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد پر مقدمہ مقتول کے رشتے دار امیر حمزہ نے درج کروایا ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ طلبا مظاہروں کے دوران پولیس نے فائرنگ کی اور ایک گولی سڑک سے گزرتے ہوئے شہری ابو سعید کو لگی جس سے ابو سعید چل بسے، مقدمے میں حسینہ واجد،عوامی لیگ کے سیکرٹری جنرل، سابق وزیر داخلہ، سابق پولیس سربراہ،تحقیقاتی اداے کے سابق سربراہ سمیت نامعلوم پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے

گزشتہ روز ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ڈھاکا یونیورسٹی کے مختلف ہالز سے طلبہ نے ایک بڑا جلوس نکالا جو راجو مجسمے کے پاس جمع ہوا۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک طلبہ نے "ہمیں انصاف چاہیے، قاتل شیخ حسینہ کو سزا ملنی چاہیے” کے نعرے لگائے۔یہ احتجاج اینٹی ڈسکریمینیشن اسٹوڈنٹ موومنٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا۔یہ واقعہ بنگلادیش میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں کا حصہ ہے۔ گزشتہ دنوں کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع ہونے والی تحریک بعد میں شیخ حسینہ واجد کو اقتدار سے ہٹانے کی مہم میں تبدیل ہو گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں شیخ حسینہ کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑنا پڑا۔اس کے بعد، فوج نے صدر سے مشاورت کر کے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا۔ اہم بات یہ ہے کہ کوٹہ سسٹم کے خلاف تحریک کی قیادت کرنے والے دو طالب علم، ناہید اسلام اور آصف محمود، بھی اس عبوری کابینہ میں شامل ہیں۔اس دوران، حکومت نے طلبہ تحریک کے دوران انٹرنیٹ بند کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار سمجھا جا رہا ہے۔بین الاقوامی سطح پر، بنگلادیش میں ہونے والی یہ سیاسی تبدیلی گہری دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعات جنوبی ایشیا کے سیاسی منظرنامے میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتے ہیں

حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت

امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف

پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

Leave a reply