پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی: عوام کو بڑی ریلیف

0
202
price

حکومت پاکستان نے عوام کو بڑی راحت دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی، پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 260 روپے 96 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ یہ کمی گاڑیوں کے مالکان اور عام صارفین کے لیے خاصی راحت کا باعث بنے گی۔اسی طرح، ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے 7 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق، ڈیزل اب 266 روپے 7 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔ یہ کمی خاص طور پر ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے لیے اہم ہے، جہاں ڈیزل کا استعمال زیادہ ہوتا ہے۔
حکومت کے اس فیصلے کو مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک بڑی ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل بڑھتی ہوئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے عام آدمی کی جیب پر بھاری بوجھ ڈالا تھا۔ اس کمی سے نہ صرف ذاتی استعمال بلکہ مجموعی طور پر معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل عالمی مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ آئندہ بھی قیمتوں کا جائزہ باقاعدگی سے لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر مزید ایڈجسٹمنٹس کی جائیں گی۔

Leave a reply