دیہاتوں میں ناقص تعلیمی نظام، بچیاں شہر کے سکولوں میں آنے پر مجبور

0
79
school

اسلام آباد(محمداویس)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیئرمین مین قائمہ کمیٹی اعظم الدین زاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی نے اجلاس میں جاری پروجیکٹس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔بریفنگ میں تو بہت اچھے پروجیکٹ بتائے گئے ہیں، لیکن یونیورسٹی کے پاس پروفیسرز کو دینے کے پیسے نہیں.

کمیٹی نے کہا ہم تو سوچ رہے ہیں چھاپہ ماریں اور دیکھیں کیا اسکولوں میں واقعی کھانا بچوں کو مل رہا ہے۔سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا جی ضرور آپ ضرور سرپرائز وزٹ کیجیے گا۔ رکن کمیٹی انجم عقیل نے کہا ٹیکنکل ایجوکیشن پریکٹیکل ایجوکیشن اور آئی ٹی ایجوکیشن ضروری ہے۔ ہم سب ان سکولوں کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کام کیا جا رہا ہے یا نہیں جائزہ لیں گے۔ چییرمین ایچ ای سی کا بھی اس میں اہم کردار ہے۔ 300 اسکولز غیر آباد ہیں اور چند سکولوں میں داخلوں کا پریشر بڑھ جاتا ہے۔ اسلام آباد میں سوا چار سو اسکول اگر منظم طریقے سے نہیں چل سکتے تو ان پراجیکٹس کا کوئی فائدہ نہیں۔ دیہاتوں میں بچیاں شہر کے سکولوں میں آنے پر مجبور ہے اور باپ کے لیے روزانہ اسکول چھوڑنا اور واپس لیکر آنا دشوار ہے۔ 10 ملین کی زمین میں نے عطیہ کی کہ بچیوں کو محفوظ تعلیم ملے۔

رکن کمیٹی راجہ خرم نواز نے کہا اسلام آباد میں صرف ایلیٹ کلاس نہیں اور بھی طبقات رہتے ہیں۔ تعلیم میرے دل کے قریب ہے اور سیکرٹری صاحب سے اسی سلسلے میں ملتا ہوں۔ یہ ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے کہ ہم نے پرائیویٹ اسکولوں کو فروغ دیا۔ جن اسکولوں میں ہم پڑھے آج ان سکولوں میں ویسے حالات نہیں ہے۔ ہم لوگوں کا صحیح کام کرنے کا ارادہ نہیں ورنہ خواہش ہو تو کوئی کام نہیں رکتا۔شہر کے اندر ملنے والی تعلیمی سہولیات دیہاتوں میں بھی ہونی چاہیے۔ اگر ایسا ہو گا تو میں چوک میں وانی صاحب اور منسٹری کے لوگوں کو سیلوٹ ماروں گا

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

9 مئی کے واقعات کی تحقیقات صرف جنرل فیض حمید تک محدود نہیں رہیں گی. وزیر دفاع خواجہ آصف

فیض حمید 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت میں سرگرم تھے،سینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف

Leave a reply