بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والا نوجوان گرفتار

0
45
india

بھارت میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا

بھارت کے یوم آزادی کی تقریب جاری تھی جس میں ’بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعروں کے جواب میں مسلم نوجوانوں نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے،تقریب مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا میں جاری تھی،اس دوران کئی نوجوانوں نے مل کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد بی جے پی کے مقامی رہنماؤں نے میونسپل انسپکٹر کو میمورنڈم بھیجا ۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک طالب علم کو بھی گرفتار کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر سنجے جین نے بتایا کہ ضلع کیمپس میں جمعرات کو یوم آزادی کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا،جیسے ہی پروگرام ختم ہوا، کچھ طلباء نے بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے، جبکہ مسلم طلباء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اس دوران جھگڑا ہوا۔ پولیس نے ایک طالب علم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا جبکہ باقی فرار ہو گئے۔ بی جے پی اور بجرنگ دل نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے باقی طلباء کو گرفتار کیا جائے۔

گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

Leave a reply