بھارت،مندر کے باہر سوئی 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

0
58

بھارت میں مندر کے باہر سوئی ہوئی تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے

واقعہ راجھستان کے علاقے جودھپور میں پیش آیا، بچی مندر کے باہر اپنی ماں کے ہمراہ سو رہی تھی کہ اسی دوران ایک ملزم آیا اور اس نے بچی کو اٹھایا، ٹافیاں دینے کا کہا اور ساتھ لے گیا،ویران جگہ لے جا کر ملزم نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی اور فرار ہو گیا، بچی کی ماں صبح جب بیدار ہوئی تو اسے بچی نہ ملی وہ بچی کو تلاش کرتے کرتے اس مقام تک جا پہنچی جہاں بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی، ماں نے دیکھا بچی بیہوش پڑی ہے اور اسکی شرمگاہ سے خون نکل رہا ہے، اسکے ہونٹوں، منہ پر کاٹنے کے نشانات بھی تھے،خاتون نے شور مچایا تو اہل علاقہ جمع ہوئے،پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دیں ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزم بچی کو گود میں اٹھا کر لے جا رہا تھا

مندر کے باہر تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جودھپور میں 3 سال کی معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے،اس واقعہ سے عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے،عوام میں اس طرح کے واقعات سے خوف کا ماحول پیدا ہو رہا ہے، یہ حکومت اور پولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے کیونکہ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرتی یا پھر کیس کمزور بنا کر چھوڑ دیتی ہے،

راجستھان کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے بھی واقعہ پر کہا کہ جودھپور میں معصوم بچی کے ساتھ حیوانیت سماج اور سسٹم پر بدنما داغ ہے، حیوانیت کرنے والے درندوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔ راجستھان میں قانونی نظام پوری طرح ختم ہوچکا ہے

ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

Leave a reply