لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

0
97
street crimes

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے، چوری ،ڈکیتی کی وارداتؤں میں اضافہ ہو چکا ہے تو وہیں خواتین و بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں تاہم پولیس افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہی ہے

لاہور میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، پولیس کے امن و امان ،جرائم کو کم کرنے کے دعوے ہوا نکلے، پولیس کی کارکردگی و نااہلی ،ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، لاہور میں شہری غیر محفوظ ہو گئے،لاہور سے سینئر صحافی خالد محمود خالد کو دن دہاڑے لوٹ لیا گیا، خالد محمود خالد بینک سے رقم نکلوا کر نکلے تھے کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کےز ور پر ڈکیتی کی اور ان سے ایک لاکھ 55 ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے، ڈکیتی کا واقعہ مصری شاہ میں پیش آیا،

لاہور شہر کے دیگر علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ،پولیس ہر کہیں بے بس نظر آئی، شہری لٹتے رہے پولیس تماشا دیکھتی رہی،لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں صدیق احمد سے2لاکھ نقدی اور موبائل فونز گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جاوید سے 1 لاکھ 90ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا،گلشن راوی کے علاقے میں ہارون سے ایک لاکھ 76ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا،باغبانپورہ میں صلاح الدین سے ایک لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا،لاہور کے علاقے سندر میں وحید سے1 لاکھ 40ہزار روپے موبائل فون،بادامی باغ میں شہباز سے 90 ہزار اور موبائل فون،شفیق آباد میں فرزند سے 74 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،

چوروں نے لاہور کے علاقوں گلبرگ ،ساندہ ،اقبال ٹاؤن اور غازی آباد کے علاقوں میں سے 4 کاریں جبکہ شفیق آباد، شادمان، قلعہ گجر سنگھ، کاہنہ، ساندہ، چوہنگ، ٹائون شپ، مزنگ، گجر سنگھ اور نواب ٹاؤن کے علاقوں میں سے 10 موٹر سائیکلیں چوری کی ہیں.

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ 96 ہزار نقد، زیورات، موبائل فون و قیمتی سامان لوٹ لیا، شہری قاسم نے پولیس کو درخواست دے دی، گلشن اقبال کے علاقے میں ڈاکوؤں نےجواد اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لیے، برکی میں ناصر سے 3لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں قیوم سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، مزنگ کے علاقے میں مظفر سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو کے علاقے میں عدیل سے33 ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ کے علاقے میں اختر سے 24 ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاؤن کے علاقے میں احمد سے 12ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فارمیسیز اور دوکانوں پر وارداتوں میں ملوث متحرک گروہ پکڑا گیا ،کوٹ لکھپت پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے گروہ کے 2 ارکان گرفتار کیے ،ملزمان کی شناخت پیکو موڑ پل کے قریب کی گئی تھی ، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دوکان سے واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ،گرفتار ملزمان نے چند روز قبل رائیونڈ کے علاقے میں شاپ پر ڈکیتی کی تھی،ملزمان چوری، ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان محیب الرحمن اور شہزاد سے اسلحہ و چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا

فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

Leave a reply