غریب عوام کیلیے ایک اور بری خبر،یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

0
116

غریب عوام کے لئے ایک اور سہولت ختم، وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

وفاقی حکومت کی جانب سے غریب عوام پر آئے روز ایک نئی پریشان کرنے والی خبر سنا دی جاتی ہے، بجلی مہنگی، گیس مہنگی، ہر چیز مہنگی،اب خبر آئی ہے کہ غریب عوام کو سبسڈی فراہم کرنے والے یوٹیلٹی سٹور کو بھی حکومت نے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز بند ہونے کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، 6 ہزار مستقل جب کہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزپر ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشیا پر سبسڈی ختم ہونے کے بعد یوٹیلٹی سٹور پر عوام نے خریداری کرنا ختم کر دیا ہے، یوٹیلٹی سٹور ویران نظر آتے ہیں، آٹے چینی سمیت دیگر اشیا سے یوٹیلٹی سٹور بھرے ہوئے لیکن عوام خریداری کے لئے نہیں جا رہی.دو روز قبل یوٹیلٹی سٹورز پر انٹرنیٹ بند تھا، جس کی وجہ سے دن بھر کوئی خریداری نہ ہو سکی،یوٹیلٹی سٹورز کے بندش کے فیصلہ کی وجہ سے جہاں ملازمین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں عوام بھی پریشان ہیں.

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کی خبر سامنے آنے کے بعد لاہور میں یوٹیلٹی سٹور کے ملازمین نے احتجاج کیا ،
یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے اسکیم موڑ ریجنل آفس کے سامنے احتجاج کیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو بحال رکھنے کے حق میں نعرے بازی کی،اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کسی صورت قبول نہیں،ہم یوٹیلیٹی اسٹورز سے اپنی تنخواہیں خود جنریٹ کرتے ہیں، وفاقی حکومت ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیتی، یوٹیلیٹی اسٹورز ہر سال الٹا حکومت کو ٹیکس دیتا ہے، حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا فیصلہ واپس لے،اس فیصلے سے کئی خاندان بے روزگار ہو جائیں گے.

سیکرٹری صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تصدیق کردی
اسلام آباد(محمد اویس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار میں سیکرٹری صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تصدیق کردی ۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی نے سوال کیا کہ کیا حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے جا رہی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت ہوا۔سیکرٹری صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کی تصدیق کی۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی نے سوال کیا کہ کیا حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے جا رہی ہے، جس پر سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ حکومت اس بارے میں سوچ رہی ہے۔ سیکرٹری نے مزید بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کو دوسرے اداروں میں بھیجنے کے لیے کام جاری ہے اور حکومت غیر ضروری کاروبار سے باہر نکلنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف دینے سے مقابلے کی فضا ختم ہو جاتی ہے۔

شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

Leave a reply