اوریا مقبول جان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

0
191
orya maqbool jan

سائبر کرائم کیس میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کر دیا گیا

اوریا مقبول جان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمے کی سماعت لاہور کی ضلع کچہری میں ہوئی،سخت سیکورٹی میں اوریا مقبول جان کو پیش کیا گیا، اس موقع پر یکجہتی کے لئے مقامی صحافی بھی موجود تھے، دوران سماعت ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کا مزید 10 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا،عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ کے پاس کیا مٹیرئیل ہے، جس پر آپ ریمانڈ مانگ رہے ہیں؟ تفتشیی افسر نے عدالت میں کہا کہ اوریا مقبول جان کے سوشل میڈیا سے ہم نے بہت کچھ ریکور کیا ہے،تفتشیی افسر کے بیان پر اوریا مقبول جان نے عدالت میں کہاکہ میں خود ہائیکورٹ کا وکیل ہوں۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ایک واٹس ایپ گروپ بنا ہوا تھا جس میں ریاست کے اعلیٰ افسران کے خلاف ایکٹویٹی نظر آئی ہے،انہوں نے ریاست کے خلاف بہت کچھ بولا ہےانکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اینٹی سٹیٹ جوڈیشری اور اعلی افسران کے خلاف پوسٹیں موجود ہیں،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ اوریا مقبول جان کا ایک واٹس ایپ گروپ بنا ہوا ہے جس سے پوسٹوں کو آگے بھیجتے ہیں،ایک ایجنڈے کے تحت اوریامقبول جان کام کر رہے ہیں اس لیے تفتیش کے لیے انکا مزید ریمانڈ چاہیے،انکے گروپ کے 2 افراد کو نوٹسز بھی جاری کیےگئے ہیں،

یہ ایک تجزیہ کو جرم بنا دیتے ہیں,اوریا مقبول جان
اوریا مقبول جان نے عدالت میں کہا کہ مجھے چار ٹویٹس کی بنا پر گرفتار کیا گیا، اس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ٹویٹ کیا، قاضی فائز عیسیٰ پر ٹویٹس میری رائے تھی، میں ایک وکیل بھی ہوں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بعد میں مبارک ثانی کیس پر نظر ثانی کی، میں نے ایسا کہیں نہیں کہا کہ احتجاج کرو، یہ ایک تجزیہ کو جرم بنا دیتے ہیں,ہم 3 لوگوں کا گروپ ہے اور انہوں نے انہیں بھی نوٹسز جاری کر دئیے،پہلے بھی مجھے گرفتار کیا 3 دن انہوں نے اپنے پاس رکھا تھا،مجھے جب گرفتار کیا تو 4 ایکس پر گرفتار کیا گیا اس میں قاضی صاحب کے خلاف ٹویٹ کا کہا تھا،4 ٹویٹ ہیں جج صاحب آپ پڑھیں، میں ایک وکیل بھی ہوں اور یہ میری رائے تھی قاضی صاحب نے بعد میں اس پر نظر ثانی بھی کیا،

عدالت نے دلائل کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے، اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کی گئی ہے.عدالت پیشی کے موقع پر اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ مجھے جس حال میں رکھا جا رہا ہے وہ یاد رکھا جائے گا محسن نقوی کبھی لاک اپ میں رہا ہو تو اسے معلوم ہو کہ ایف آئی اے کے لاک اپ کیسے ہوتے ہیں.

وکیل اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ اوریا مقبول جان نہ تو کوئی جرم کیا اور نہ عدالت کی توہین اور نہ ہی ایسی کوئی شہادت موجود ہے جو ثابت کرتی ہو کہ توئین اور عوام کو اکسایا،ایف اے کے پاس کوئی شکایت نہیں تھی خدائی خدمت گار بنتے ہوئے بد نیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا،

جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

Leave a reply