معذور افراد کیلیے ہمت کارڈ کا اجرا،معلومات کیلئے دی گئی ہیلپ لائن دردسر بن گئی

himmat card

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے معذور افراد کے لئے ہمت کارڈ کا اجرا کر دیا گیا تاہم ہمت کارڈ کیسے بنے گا، اس بارے کوئی واضح معلومات نہیں دی گئیں، ہمت کارڈ کے لئے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی شہریوں کے لئےسردرد بن گئی، ہیلپ لائن پر کال کریں تو کوئی اٹھانے اور بات کرنے کو تیار نہیں، مسلسل انتظار کروایا جانے لگا،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے میں معذور افراد کے لئے ہمت کارڈ کا اجرا کیا گیا، معلومات کے لئے ایک مخصوص ہیلپ لائن جاری کی گئی کہ شہری 1312 پر کال کر کے معلومات لے سکتے ہیں اور معذور افراد رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، تا ہم شہریوں نے جب وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دیئے گئے مخصوص نمبر پر کال کی تو کال اٹھانے کے لئے کوئی تیار نہیں، 1313 پر کال کی جائے تو آگے سے کال متعلقہ ذمہ دار کو منتقل کی جاتی ہے اسکے بعد کال ہولڈ‌پر لگ جاتی ہے، کال کے ہولڈ کا دورانیہ کتنا ہو گا؟ اس کا کوئی اندازہ نہیں ، ایک شہری نے ہمت کارڈ کی معلومات کے لئے کال کی تو 15 منٹ تک کال ہولڈ پر رکھی گئی، اسکے بعد معلومات دی گئیں،

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ معذور افراد کے لئے ہمت کارڈ کا اجرا خوش آئند ہے تا ہم جو مخصوص ہیلپ لائن جاری کی گئی اس پر جواب دینے کے لئے بھی کسی کو بٹھایا جائے، صرف نمبر جاری دینے سے کچھ نہیں ہو گا، جب تک معلومات نہیں ملیں گی،

ہمت کارڈ بنوانے کے لئے معذور شہری کے پاس معذوری سرٹفکیٹ بنا ہونا چاہئے،سرکاری سکیم کے تحت کوئی گرانٹ نہ ملی ہو،آن لائن ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونا چاہئے

واضح رہے کہ سپیشل افراد کیلئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا کر دیا گیا،محکمہ سوشل ویلفیئر اور بنک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط، وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف بھی موجود تھیں،ایم او یو پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاید محمود اختر اور بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کیے۔بنک آف پنجاب 65 ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا۔پنجاب بھر میں سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کیے جائینگے۔پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہونگے۔مستحق خصوصی افراد کیلئے ہمت کارڈ میں خواتین کیلئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، مستحق خصوصی افراد کی معاونت کیلئے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کی گئی،وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ کے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ مستحق خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی زمہ داری ہے۔ سپیشل افراد ہمارے لیے بہت ہی خاص ہیں۔

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

تمباکو نوشی مضر صحت،پر پابندی کیوں نہیں؟ تحریر: مہر اقبال انجم

Comments are closed.