نومئی کے چار مقدمات میں علی امین کی ضمانت منظور

0
125
cm kpk

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے چار مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی

پنجاب کے شہر فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی،علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے 4 مقدمات میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت منظور کر لی،عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو 12 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا، علی امین گنڈا پور 9 مئی کے واقعات کے 4 مقدمات میں نامزد ہیں

علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے پولیس نے انکے گھر ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپہ مارا 

علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

واضح رہے کہ نو مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کی قیادت،کارکنان نامزد ہیں، نومئی کے مقدمے مختلف شہروں میں درج کئے گئے ہیں، عمران خان سے بھی نومئی کے مقدمات کی تحقیقات ہوئی، عمران خان کا نومئی کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونے کا امکان ہے، نو مئی کے واقعہ کے بعد مراد سعید ابھی تک روپوش ہے،عمران خان کی بہنیں بھی مقدمہ میں نامزد ہیں اور ضمانت پر ہیں

Leave a reply