اوریا مقبول جان کے واٹس ایپ گروپ میں شامل دو افراد گرفتار،تین کی تلاش

0
149
orya maqbool jan

اوریا مقبول جان کے واٹس ایپ گروپ میں شامل دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ تین کی تلاش جاری ہے

ملزمان حساس اداروں کے افسران، سیاسی قائدین کی ویڈیوز اور تصاویر سے ڈیپ فیک پوسٹس تیار کرتے، اوریا مقبول کو بھیجتے اور ان کی منظوری سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے، اداروں نے ایکشن لیتے ہوئے اب اورویا مقبول جان کے واٹس ایپ گروپ میں شامل دیگر دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے،گرفتار ملزمان میں شامل دو ملزمان احمد حسن اور مرتضیٰ خان شامل ہیں،دیگر تین ملزمان کی تلاش جاری ہے

قبل ازیں ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کے موبائل کی ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کر لی تھی،اوریا مقبول جان کے واٹس ایپ سے ایک گروپ پکڑا گیا جو اداروں، اعلی عدالتی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا تھا ،اوریا مقبول جان پیسے لے کر اداروں کے خلاف سکریپٹ بھی لکھا کرتے تھے،واٹس ایپ گروپ میں ڈیپ فیک کے زریعے ویڈیوز اور تصاویر کو بنا کر حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا ،اوریا مقبول جان واٹس ایپ گروپ میں دیگر افراد کو حکومتی اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی ہدایات بھی دیتے پائے گئے.

واضح رہےکہ اوریا مقبول جان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور وہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں،گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا تھا کہ ایک واٹس ایپ گروپ بنا ہوا تھا جس میں ریاست کے اعلیٰ افسران کے خلاف ایکٹویٹی نظر آئی ہے،انہوں نے ریاست کے خلاف بہت کچھ بولا ہےانکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اینٹی سٹیٹ جوڈیشری اور اعلی افسران کے خلاف پوسٹیں موجود ہیں،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ اوریا مقبول جان کا ایک واٹس ایپ گروپ بنا ہوا ہے جس سے پوسٹوں کو آگے بھیجتے ہیں،ایک ایجنڈے کے تحت اوریامقبول جان کام کر رہے ہیں اس لیے تفتیش کے لیے انکا مزید ریمانڈ چاہیے،انکے گروپ کے 2 افراد کو نوٹسز بھی جاری کیےگئے ہیں،

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

Leave a reply