اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست خارج

0
81
orya maqbool jan

صحافی ،اینکر و یوٹیوبر اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

ایڈیشنل سیشن جج رفت علی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے اوریا مقبول جان کے ریمانڈکے خلاف درخواست کو خارج کر دیا،عدالت نے کہا کہ برآمدگی ہوچکی ہے مزید برآمدگی ہورہی ہے لہذا عدالت اپیل خارج کرتی ہے،اسلیے عدالت درخواست خارج کرتی ہے،اوریا مقبول جان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ دینے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا اوریا مقبول جان کا جسمانی ریمانڈ قانون کے خلاف دیا گیا، عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے

واضح رہے کہ اوریا مقبول جان کو لاہور سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، اوریا مقبول جان ایف آئی اے کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پرہیں، جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر کل انہیں عدالت پیش کیا جائے گا،

قبل ازیں ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کے موبائل کی ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کر لی تھی،اوریا مقبول جان کے واٹس ایپ سے ایک گروپ پکڑا گیا جو اداروں، اعلی عدالتی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا تھا ،اوریا مقبول جان پیسے لے کر اداروں کے خلاف سکریپٹ بھی لکھا کرتے تھے،واٹس ایپ گروپ میں ڈیپ فیک کے زریعے ویڈیوز اور تصاویر کو بنا کر حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا ،اوریا مقبول جان واٹس ایپ گروپ میں دیگر افراد کو حکومتی اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی ہدایات بھی دیتے پائے گئے.

فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

Leave a reply