مسلم ٹاؤن،شوٹرز کی گاڑی پر فائرنگ،طیفی بٹ کا بہنوئی ہلاک

0
81
teefi

لاہور۔مسلم ٹاؤن کے علاقے میں شوٹرز نے پراڈو جیپ پر فائرنگ کی ہے

شوٹرز کی فائرنگ سے معروف طیفی بٹ کا بہنوئی جاوید بٹ قتل، بیوی زخمی ہو گئی،واقعہ کے بعد شوٹرز فرار ہو گئے،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،زخمی خاتون جاوید بٹ کی بیوی بتائی جارہی ہے،مرنے والے کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کے مطابق مرنے والا طیفی بٹ کا بہنوئی بتایا گیا ہے،واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔گاڑی میں جاوید بٹ کی بیٹی بھی موجود تھی ،جو محفوظ رہی،واقعہ کینال روڈ پر ایف سی کالج کے قریب پیش آیا،

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹیپو کا بیٹا امیر بالاچ قتل ہوا تھا ،بالاج کا مقدمہ طیفی بٹ کے خلاف درج ہوا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد جاوید بٹ اقبال ٹاؤن کے رہائشی تھے، تحقیقات جاری ہیں، اور اس قتل کے پیچھے ممکنہ وجوہات اور ملزمان کا پتہ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے،جائے وقوعہ سے پولیس نے ثبوت بھی جمع کر لئے ہیں،

طیفی بٹ کے بہنوئی کو 5 گولیاں لگیں ،ہلاک، طیفی بٹ کی بہن کو دو گولیاں لگیں
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد نے گولیاں چلائیں، جاوید بٹ کو پانچ جبکہ اسکی اہلیاں کو دو گولیاں لگی ہیں، جاوید بٹ اپنی اہلیہ ثمینہ کے ہمراہ اپنی پوتی اور پوتوں کو اسکول سے لینے جا رہے تھے،جاوید بٹ کی اہلیہ زخمی حالت میں سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے.

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں بالاج ٹیپو کے دوست احسن شاہ کی چند روز قبل پولیس مقابلے میں موت ہو گئی تھی،احسن شاہ نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا تھا کہ طیفی بٹ سے بالاج کی مخبری کرنے کا 50 لاکھ لیا تھا جس میں سے 25 لاکھ پولیس نے ریکور کرلیا ملزم احسن شاہ کے موبائل فون سے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو برآمد ہوئی تھیں،نازیبا تصاویر اور ویڈیو ایک سو سے زائد ہیں، امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو شادی کی تقریب میں قتل کیا گیا تھا،چوہنگ پولیس کے مطابق ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ اس کے بھائی امیر مصعب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، قتل کےمقدمے میں 302 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی تھیں، مقدمہ خواجہ تعریف گلشن، اس کےکزن خواجہ عقیل اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،پولیس کے مطابق امیر بالاج پر فائرنگ کےدوران گولی لگنے سے مرنے والے مبینہ حملہ آور کی شناخت مظفر کے نام سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا اور امیر بالاج پر فائرنگ کے دوران ہی مارا گیا تھا

احسن شاہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد احسن شاہ اور اسکی بیوی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا،سب انسپکٹر شکیل بٹ کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،
مقدمہ احسن شاہ اس کی بیوی ، طیفی بٹ اور گوگی بٹ کے خلاف درج کیا گیا ،درج مقدمے میں کہا گیا کہ امیر بالاج ٹیپو کو گوگی بٹ اور طیفی بٹ نے احسن شاہ کے ذریعے قتل کروایا۔ بالاج ٹیپو کا قتل ٹریس کرنے پر گوگی بٹ اور طیفی بٹ میرے جانی دشمن بن گئے ۔گوگی بٹ اور طیفی بٹ مجھے مختلف ذرائع سے دھمکیاں دیتے رہے ۔ حسن شاہ اور اس کی بیوی کے ذریعے گوگی بٹ اور طیفی نے سب انسپکٹرشکیل بٹ کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔مقدمہ دھمکیوں ، ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ اچھرہ میں درج کیا گیا

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، احسن شاہ کے گھر سے رقم برآمد،ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

امیر بالاج قتل کیس، شوٹر مظفر مالشیا نہیں بلکہ طیفی بٹ کا گن مین تھا

امیر بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کے سرغنہ کی شناخت

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور حملہ آور گرفتار،تحقیقاتی ٹیم تشکیل

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،اہم پیشرفت،ریکی کرنیوالا دوست گرفتار

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس: نامزد ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،حملہ آور کی لاش ورثا کے حوالے

ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج قتل،طیفی بٹ مقدمے میں نامزد

Leave a reply