یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے وفد کی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات ہوئی ہے
ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی ملاقات میں شریک تھے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے، شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے،یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا، تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونگے، تمام گورنمنٹ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا
دوسری جانب وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی شرکت کی، اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملک میں چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، برآمد کے لئے چینی کی ریٹیل قیمت کی حکومتی بینچ مارک کی شرط برقرار رہی گی، چینی کی اوسط خوردہ قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی،مارکیٹ میں چینی کی قیمت مستحکم ہے،ملک میں چینی کا سرپلس اسٹاک موجود ہے، چینی کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ قابل قبول نہیں ہوگا،
موجودہ مہنگائی میں یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے، شازیہ مری
یوٹیلٹی سٹورز کی بندش عوام دشمنی ہے،محمد سرور چوہدری
شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ
فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان
فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض
فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات
فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان
جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟