ورلڈ کپ پہلے میچ میں ناقص بیٹنگ پر جاوید بدر کی پی سی بی پر تنقید
کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے پہلے میچ میں بیٹنگ میں ناقص کارکردگی پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما میدان میں آ گئے اور پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ٹیم 105 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی ،پاکستان کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز کی باولنگ شاندار رہی، ویسٹ انڈیزکی جانب سے اوشانے تھومس نے چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ،جیسن ہولڈر نے تین، آندرے رسل نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا.
تحریک انصاف کے مقامی رہنما جاوید بدر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ "یہ ہوتا ہے باؤلنگ کوچ ویلڈن مُشی بھائی پی سی بی والوں شرم کرو اور اپنے ہیروز کی عزت کرو نہیں تو آج سے بھی زیادہ بُرا حال ہونے والا ہے پاکستانی ٹیم کا اظہر محمود تمھارا باؤلنگ کوچ ہے کیا مقابلہ ہے اُس کا مُشی بھائی سے آج دیکھ لیا”
یہ ہوتا ہے باؤلنگ کوچ ویلڈن مُشی بھائی پی سی بی والوں شرم کرو اور اپنے ہیروز کی عزت کرو نہیں تو آج سے بھی زیادہ بُرا حال ہونے والا ہے پاکستانی ٹیم کا اظہر محمود تمھارا باؤلنگ کوچ ہے کیا مقابلہ ہے اُس کا مُشی بھائی سے آج دیکھ لیا pic.twitter.com/mojhARw3Ni
— Javed Badar Pakistan🇵🇰 (@jkhanbadar) May 31, 2019
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے باولنگ کوچ مشتاق احمد ہیں. مشتاق احمد سابق پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے 1989ء سے 2003ء تک 52ٹیسٹ اور144 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے ۔مشتاق احمد کو ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال سپن بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپی تھی اور اب وہ عالمی کپ میں بھی ان کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔