ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چارجز کے نو الزامات کا اعتراف کر لیا، "الفورڈ پلی” ڈیل کو مسترد کر دیا، اور امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیٹے کے لیے معافی سے انکار کر دیا، جس سے انہیں بھاری قید کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے، ہنٹر بائیڈن نے جمعرات کو لاس اینجلس کی ایک وفاقی عدالت میں ٹیکس چارجز کے مقدمے میں اچانک اعتراف جرم کر لیا، جس کے نتیجے میں وہ 17 سال تک کی قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کر سکتے ہیں۔ہنٹر بائیڈن پر الزام تھا کہ انہوں نے 2016 سے 2019 تک 1.4 ملین ڈالر کے ٹیکس ادا نہیں کیے، جب کہ اس دوران انہوں نے منشیات، جنسی کارکنوں، اور عیش و عشرت کی چیزوں پر بھاری رقم خرچ کی۔ ہنٹر بائیڈن نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی فیملی کو اس مقدمے کی اذیت سے بچانے کے لیے اعتراف جرم کر رہے ہیں، جس سے ان کی ماضی کی منشیات کی لت کے دوران کی مشکل صورتحال سامنے آ سکتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے تمام واجب الادا ٹیکس ادا کر دیے ہیں۔
ابتدائی طور پر، ہنٹر بائیڈن نے "الفورڈ پلی” کی پیشکش کی تھی، جس کے تحت وہ الزام تسلیم کرتے ہیں مگر جرم کا اعتراف نہیں کرتے۔ تاہم، پراسیکیوٹرز نے اس تجویز کو مسترد کر دیا، اور ہنٹر بائیڈن کے وکیل، ابے لوئل نے عدالت میں تصدیق کی کہ ان کے موکل بغیر کسی معاہدے کے جرم تسلیم کریں گے۔ہنٹر بائیڈن کا یہ اعتراف جرم ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدارتی انتخابات میں چند ہفتے باقی ہیں۔ صدر جو بائیڈن نے پہلے ہی ڈیموکریٹس کے دباؤ کے تحت اپنی دوبارہ انتخابی مہم سے دستبردار ہو چکے ہیں، اور اب امریکی ووٹرز کو نائب صدر کمالا ہیرس اور ریپبلکن کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان انتخاب کرنا ہوگا۔
ہنٹر بائیڈن نے کھلے عام اپنی منشیات کی لت کے بارے میں بات کی ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس دوران بھاری رقوم منشیات، تعیشات، اور دیگر ذاتی اخراجات پر خرچ کیں۔ مقدمے کے دوران یہ بھی جانچ پڑتال ہو سکتی تھی کہ ہنٹر بائیڈن نے یوکرائن کی قدرتی گیس کمپنی "بوریسما” اور چینی پرائیویٹ ایکویٹی فرم کے بورڈز پر خدمات کے دوران کتنی رقم کمائی۔ ریپبلکنز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سرگرمیاں بدعنوانی پر مبنی تھیں، حالانکہ کانگریس کی تحقیقات میں جو بائیڈن کا کوئی براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا۔الزام میں یہ بھی شامل ہے کہ ہنٹر بائیڈن نے بوریسما اور چینی فرم کے بورڈز پر خدمات انجام دینے کے دوران بڑی رقوم کمائیں۔ تاہم، انہوں نے اپنے کاروباری معاملات میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی سے انکار کیا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ ڈیلاویئر میں منشیات کے استعمال کے دوران غیر قانونی طور پر ہتھیار خریدنے کے جرم میں دی گئی سزا کے خلاف اپیل کر رہے ہیں، جو کہ اس کیس میں ان کے خلاف زیادہ سخت سزا کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ انہیں دوبارہ مجرم قرار دیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ صدر جو بائیڈن اپنے بیٹے کو معاف نہیں کریں گے۔

Shares: