وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا

وزیرِاعظم شہباز شریف کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے حوالے سے حکمتِ عملی پر بریفنگ دی گئی،وزیرِاعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مزید منافع بخش بنانے کا حکم دے دیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایس ایم ای کا شعبہ قومی ترقی کا انجن ہے۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی برآمدات کو توسیع دینا ملکی معیشت کیلئے نا گزیر ہے۔سمیڈا کے بورڈ کو فی الفور فعال کیا جائے۔ بڑے نجی کاروباری ادارے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو ساتھ لے کر چلیں۔ ہماری آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور ملکی معیشت میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق تمام فیصلوں میں خواتین کاروباری افراد کو خصوصی طور پر شامل جائے۔ برآمدات کیلئے تیار کی جانے والی تمام مصنوعات بین الاقوامی معیارات پر لائے جائیں۔

کیا ہر صوبہ اب اپنی اپنی خارجہ پالیسی بنائے گا؟ عرفان صدیقی

ساری رات گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا،خواجہ آصف

گنڈاپور کی افغان سفارتکار سے ملاقات آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کرنے کی پلاننگ ہے،عظمیٰ بخاری

دہشتگردی کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا،آئی جی خیبر پختونخوا

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

Shares: