معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

0
201
school

صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن صائمہ سعید کی ہدایت پر خصوصی تعلیم کے دو اداروں کے سپیشل ضروریات کے حامل اور معذوری کا شکار طالبات نے لاہور کے چوبرجی راج گڑھ میں موجود محکمہ تعلیم کے ایک سکول میں سوشل انٹرایکٹو سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برائے محرومٍ سماعت و متاثرہ سماعت طالبات اور گورنمنٹ سیکنڈری سکول برائے جسمانی معذور، چوبرجی لاہور سے جسمانی معذور طالبات نے گورنمنٹ ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راج گڑھ کا دورہ کیا اور اپنے عام ساتھی طالبات سے گھل مل کر بات چیت کی۔ انہوں نے آرٹ اور کرافٹ کی سرگرمیوں اور کھیلوں میں حصہ لیا، اور انعامات جیتے۔ اس اقدام نے دونوں دھاروں کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوششوں کی طرف ترغیب دی۔

دونوں سکولوں کی طالبات اور اساتذہ نے بھرپور طریقے سے تمام سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ جنرل ایجوکیشن سکول کی سربراہ نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کے اس عمل سے ان بچوں کی قابلیت اور ضرریات کو جاننے کا موقع ملا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا.
رپورٹ، ام حبیبہ

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

Leave a reply