پاک فوج دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے ، آرمی چیف

خیبرپختونخوا پولیس کو نئے ضم شدہ اضلاع میں اپنے فرائض سرانجام دینے کے قابل بنانے کےلئے فوج ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی، آرمی چیف
coas

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ضلع اورکزئی کا دورہ کیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نے ضلع اورکزئی کا دورہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی،جنہوں نے وادی تیراہ اور گردونواح میں حال ہی میں کی گئی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔اس دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں اور ضم شدہ اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے کثیر الجہتی اقدامات کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے خیبر پختون خوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا، اور کہا کہ پاک فوج خیبر پختون خواہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور اعانت فراہم کرتی رہے گی، پاک فوج خیبر پختون خواہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضم شدہ اضلاع میں فرض کی ادائیگی کے لیے مدد فراہم کرے گی ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ،آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کی مدد کے حوالے سے مقامی آبادی کے کردار کو بھی سراہا

آری چیف جنرل سید عاصم منیر نے دشمن دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کو جامع طور پر شکست دینے اور غیر قانونی اسپیکٹرم میں سرگرمیوں کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔فوج کے شہدا اور غازیوں اور ایل ای اے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ ہمارے شہداء کی قربانیاں انتہائی لگن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

اورکزئی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، آرمی چیف نے اورکزئی میں یادگار شہداء پر پھول رکھے،

Comments are closed.