جشن میلاد،ملک بھر میں‌تقریبات،سیکورٹی سخت

0
77
jashan e eid

ملک بھر میں جشن میلاد البنی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجا رہا ہے.

وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ ملک بھر میں درودوسلام کی محافل کاانعقاد اور نذرانہ عقیدت پیش کرنےکا سلسلہ بھی جاری ہے، شہروں میں‌ عمارتوں پرچراغاں اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی پلان مرتب کیا گیا ہے

لاہور میں بھی جشن عید میلادالنبی صلی الله علیه وسلم بھرپور انداز سے منایا جارہا ہے گلیاں اور بازار سج چکے ہیں دن بھر ریلیاں اور پروقار محافل جاری رہیں گی، پنجاب بھر میں 2ہزار 467 میلاد کی محافل اور جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں 1ہزار 581 محافل ہوں گی جن کی حفاظت کے لیے پولیس کے علاوہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار جلوس کے شرکا کی چیکنگ بالخصوص حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے،راولپنڈی میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر دو مرکزی جلوسوں کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے اور ٹریفک کے انتظامات کے لیے 5ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور 454 ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں گے،حفاظتی انتظامات 108 جلوسوں کا احاطہ کریں گے جن میں مرکزی جلوس کے لیے 2ہزار 400 افسران اور 2 ہزار 600 سے زائد افسران بقیہ 107 جلوسوں کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔

اسلام آباد میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی الله علیه وسلم آج مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ گلی، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں، مسجدوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے،اسلام آباد میں 2ہزار سے زائد پولیس اہلکار مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت میں نکلنے والے دیگر جلوسوں کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے،جلوس کی حفاظت کے لیے چھتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے، جلوس کے راستے کی متعدد سڑکوں کو سیل کر دیا جائے گا اور متعلقہ تھانوں کی پولیس علاقے میں گشت اور سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔

صوبہ سندھ میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا ہے جبکہ کراچی میں دو مرکزی جلوس نکالے جائیں گے، پہلا ٹاور سے آرام باغ تک اور دوسرا بولٹن مارکیٹ میں واقع نیو میمن مسجد سے نشتر پارک تک نکالا جائے گا جس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے،عید میلادالنبی کا جلوس میمن مسجد سے دوپہر دوبجے برآمد ہوگا، جلوس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر وزراء بھی شریک ہوں گے. جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نشترپارک پراختتام پزیرہوگا. اس حوالے سے جلوس کی گزرگاہوں اور نشترپارک میں کیا اقدامات کیےگئے ہیں،کراچی میں کل 4ہزار 716 اہلکار تعینات کیے جائیں گے جن میں 15 سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، 27 ڈپٹی ایس ایس پیز، 648 این جی اوز اور 3ہزار 735 کانسٹیبل، 51 خواتین اہلکار، 31 پولیس موبائلیں اور 40 موٹر سائیکل پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ریئل اسٹیٹ کا سب سے بڑا فراڈ،سیاستدان ،پولیس شامل،ملزمان دبئی فرار

وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

5 سے 7 ارب کا فراڈ،لاہور کا پراپرٹی سیکٹر لرز اٹھا

فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا

وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان

نبی اکرم ﷺ کی زندگی اور اسوہ حسنہ ہم سب کے لیے رہنمائی کا کام کرتی ہے،شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے امت مسلمہ کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دی گئی ہے، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے مقدس یوم ولادت کے موقع پر اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات حقوق االلہ اور حقوق العباد کے ساتھ ساتھ امن، رواداری اور اتحاد کے پیغام سے بھرپور ہے،عید میلاد النبی صرف نبی ﷺ کی ولادت کا جشن ہی نہیں بلکہ ان کی عظیم تعلیمات کی پیروی کے عہد کا دن بھی ہے،ہمارے پیارے نبی اکرم ﷺ کی زندگی اور اسوہ حسنہ ہم سب کے لیے رہنمائی کا کام کرتی ہے، آج کا دن ہماری زندگیوں کو نبی اکرم ﷺ کے اصولوں کو اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں ڈھالنے کی تجدید کا دن ہے،

وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ ارکان کے ہمراہ علامہ الیاس قادری کے درس میں شرکت
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرورکونین رسول پاک خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کے موقع پر دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا،اس موقع پر کابینہ وزراء بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حضور اقدس رسول پاک ﷺ کا میلاد مدنی مرکز میں بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے،آج کے دن آپ کے درمیان ہونا میرے لیے باعثِ سعادت ہے،آپ ﷺ کی آمد نے ہر جانب سچ کا بول بالاکردیا،دعوت اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کا اہم مرکز ہے،دعوت اسلامی اصلاحی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے،سندھ میں آنے والے ہولناک سیلاب کے دوران دعوت اسلامی نے متاثرین کی دل کھول کر مدد کی،روز محشر آپ ﷺ اپنی امتیوں پر خاص کرم فرمائیں گے،آج ہمیں پاکستان کی خوشحالی، ترقی او رامن و امان کی بحالی کی دعائیں مانگی چاہئیں،اللہ پاک ہمیں سرکار دو عالمﷺ کےسیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ ارکان کے ساتھ بیٹھ کر علامہ الیاس قادری کے درس میں شرکت کی.

اخوت اور بھائی چارے کی فضاءقائم کرنے کے لئے اسوہ حسنہ رسول ﷺکی پیروی ناگریز ہے،چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عید میلاد النبیﷺ کے بابرکت اور پُرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں مسلمانانِ عالم اسلام اور خاص طور پرتمام اہل وطن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس بابرکت دن کی فضلیت وسعادت سے ہر مسلمان کا دل نور سے منور کر دے اور وطن عزیز کو اس مقدس دن کی نسبت سے اپنی رحمتوں و بر کتوں سے مالا مال کر دے۔خاتم النبین آنحضرت محمد ﷺ صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے 12 ربیع ا لا ول کا دن اسلامی تاریخ کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کیلئے رحمت و برکت کا دن ہے ۔یہ دن تمام بنی نوع انسان کو نسلی، علاقائی، طبقاتی، لسانی اور جغرافیائی تعصبات کی دلدل سے نکال کر امن و محبت اور ا تحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ اخوت اور بھائی چارے کی فضاءقائم کرنے کے لئے اسوہ حسنہ رسول ﷺکی پیروی ناگریز ہے کیونکہ ہماری بقا ءاور دینی و دنیاوی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔آج اس با سعادت دن کو منانے کا سب سے احسن طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے کردار، گفتار، اخلاق اور عمل سے یہ ثابت کریں کہ ہم رحمتہ العالمین کے ا متی ہیں اور پیارے پیغمبر ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اندر اتحاد واتفاق، باہمی محبت ورواداری اور احساس ذمہ داری جیسے نایاب اوصاف پیدا کریں گے جو ہمارے ملک و قوم کی خوشحالی، بقا ءاور پوری دنیا میں ترقی کیلئے راہیں ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوں۔ میں اس مقدس اور بابرکت دن کی مناسبت سے تمام شہداء، غازیوں اور مجاہدوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے لازوال قربانیاں دیں۔حضور اکرم ﷺکی زندگی بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے اور دنیا وآخرت کی کامیابی کی ضمانت بھی ہے۔اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر میں امن،محبت، ایثار، قربانی،اتحاد ویگانگت کا ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے۔میں خدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں اپنی زندگیاں تعلیمات نبوی ﷺکی روشنی میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)

لاہور پریس کلب کے زیراہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد
لاہور پریس کلب کے زیراہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس صدر ارشد انصاری کی زیرصدارت نثارعثمانی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں مدینہ منورہ سے آئے اسلامی سکالر ڈاکٹر احمد علی سراج، سید سلمان گیلانی اورقاری صالح احمد سراج نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔سیرت کانفرنس میں ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سینئر کونسل ممبر محمد عبداللہ نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔سیرت النبی ﷺکانفرنس کا آغاز قاری صالح احمد سراج کی تلاوت قران مجید سے ہوا بعدازاں سید سلمان گیلانی نے بارگاہ رسالت ﷺ گلہائے عقیدت کے پھول پیش کئے۔ ڈاکٹر احمد علی سراج نے اپنے خصوصی خطاب میں نبی آخرالزماںﷺ کی حیات طیبہ کامخصوص اندازمیں احاطہ کیااور حاضرین محفل کے دل موہ لئے۔سیرت کانفرنس کے آخر میں پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے مہمانوں اور شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں نبی آخرالزمان حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت باسعادت کی محفلیں سجانی چاہیے اور اپنی آخرت کو سنوارنا چاہیے ۔ انھوں نے ڈاکٹر احمد علی سراج کا کلب آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سیرت نبوی ﷺ پر بیان کو خوب سراہا اور بابرکت محفل سجانے پر نائب صدر پریس کلب امجد عثمانی ، عمران شیخ اورمحمد عبداللہ کا شکریہ اداکیا۔لاہور پریس کلب کی جانب سے ڈاکٹر احمد علی سراج،سید سلمان گیلانی اور قاری صالح سراج کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
lpc

Leave a reply