تحریک انصاف کے رہنما ہوں اور ملک دشمنی نہ ہو یہ ہونہیں سکتا،کیونکہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپنے رہنماؤں کے اندر بھی ملک دشمنی کو فروغ دیا ہے، پاکستان کی سالمیت کے خلاف تحریک انصاف ریڈ لائن عبور کر چکی ہے، سائفر لہرانا، آئی ایم ایف کو فنڈ روکنے کے لئے خطوط، امریکی کانگریس میں پاکستان کے خلاف قرارداد، اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم، بین الاقوامی میڈیا اداروں میں پاکستان کے خلاف مضامین،غرض پی ٹی آئی ملک دشمنی میں جو کام کر سکتی ہے وہ کر رہی ہے

پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز ان دنوں خبروں میں ہیں، فلک ناز کی تربیت چند دن قبل سینیٹ میں‌ظاہر ہوئی جب انہوں نے ایوان میں گالیاں دیں تو انکی رکنیت معطل کر دی گئی تھی،اب فلک ناز کے ایک ٹاک شو میں ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ملک دشمنی کی حدیں عبور کر رہی ہیں اور کہتی ہیں کہ پاکستان ختم ہو جائے گا جس پر اینکر بولیں کہ ایسی بات نہ کریں،یہ ملک ہمیشہ آباد رہنے کے لئے بنا ہے،پاکستان زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد،

پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز نے لائیو شو میں پاکستان کے ختم ہو جانے کی بات کی،محترمہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینٹ کی رکن ہیں، انہوں نے ملک، قوم اور آئین کے تحفظ کی پاسداری کا حلف اٹھا رکھا ہے، اس کے باوجود یہ چینل پر بیٹھ کر ملک کے خلاف زہر افشانی کر رہی ہیں،بطور پاکستانی شہری ہم چیئرمین سینٹ سے یہ درخواست کرنے کا حق رکھتے ہیں کہ اس خاتون سے باز پرس کریں، ان سے سینیٹر کا عہدہ واپس لیا جائے، اور آئین ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔آج اگر ان لوگوں کو نہ روکا گیا تو ٹی وی پر بیٹھ کر ملک کا وجود ختم ہو جانے کی باتیں کرنا ایک نارمل ٹرینڈ بن جائے گا

ریئل اسٹیٹ کا سب سے بڑا فراڈ،سیاستدان ،پولیس شامل،ملزمان دبئی فرار

وسیم ،کامران،ایاز،شمائلہ،ماہ نور،سرٹیفائڈ فراڈیئے،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

5 سے 7 ارب کا فراڈ،لاہور کا پراپرٹی سیکٹر لرز اٹھا

فائنل راؤنڈ،ایک اور نومئی کی تیاری،مبشر لقمان نے خبردار کر دیا

وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

ایف آئی اے کاروائی کرے،166کھلاڑیوں کی لسٹ تیار،بابر کنگ نہیں کوئین نکلا

پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ڈاکٹر ارم خان نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز نے پاکستان کے خلاف اپنے اندر کا گند باہر نکال ہی دیا،سوال یہ ہے کہ ایوان بالا میں بیٹھے ان لوگوں کا احتساب کیوں نہیں ہو سکتا؟کیوں ان پر آرٹیکل 6 لگا کر ان کے خلاف غداری کی کاروائی شروع نہیں کی جا سکتی؟ کیوں اس سینیٹر کو اس کی سیٹ سے برخاست نہیں کیا جاتا؟کیا یہاں جنگل۔کا قانون ہے؟

ایکس پر بیرسٹر عثمان چیمہ کہتے ہیں کہ حکومت اور حافظ صاحب سے ایک سادا سا سوال۔ملک دشمنی یا ملک سے غداری کسے کہتے ہیں؟ آپ لوگ کب غفلت کی نیند سے بیدار ہوں گے؟ یہ فلک ناز نامی خاتون وطن عزیز پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینٹ کی رکن ہے۔ اس نے ملک، قوم کے تحفظ اور آئین کی پاسداری کا حلف لے رکھا ہے اور آج یہ ایک چینل پہ بیٹھ کر ہماری دھرتی ماں کے خلاف زہر اگل رہی ہے۔ حضرات ان کی گز گز لمبی زبانیں کھینچئے۔ انہیں لگام ڈالئے۔ کیونکہ یہ دھرتی 24 کروڑ عوام کی ماں ہے اور آپ کی موجودگی میں یہ نیچ عورت اسی دھرتی ماں کی عزت نوچ نوچ کر اس کے بخئے اڈھیڑ رہی ہے۔ اور خاکم بدہن اس کے خاتمے کا اعلان کر رہی ہے۔ اگر آپ ایسی واہیاتی اور کھلی ملک دشمنی کو روک نہیں سکتے تو اپنے عہدے چھوڑ دیجئے۔ ورنہ ایکشن لیجئے۔

Shares: