پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، غیرت کے نام پر دو خواتین کی جان لے لی گئی
واقعہ لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں پیش آیا ،جہاں ملزم نے گھر میںموجود اپنی ہی بیوی اور بہن کو قتل کر دیا، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت 25 سالہ حنا اور 24 سالہ سحرش کے طور پر ہوئی، شان نامی ملزم نے دونوں خواتین کو گولیاں مار کر قتل کیا، حنا شان کی بیوی اور سحرش شان کی بہن تھی
پولیس کے مطابق اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ملزم شان کو اپنی بیوی اور بہن کے کردار پر شبہہ تھا، ممکنہ طور پر اسی وجہ سے اس نے انہیں قتل کیا،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کی واردات میں تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی دو خواتین کے قتل پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے،
آپریشن گولڈ سمتھ، اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا "حقیقی چہرہ” دکھا دیا
اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک
عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں








