بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا ہے
اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب مشرقی بائی پاس پر ہوا، دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے.
ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل بھی ملی جو دھماکے سے تباہ ہوئی ہے، امکان کے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گیا ہے جو تحقیقات کر رہا ہے،آئی جی بلوچستان نے کوئٹہ میں دھماکے پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایات دی ہیں
پولیس حکام کے مطابق خالق شہید پولیس تھانے کی موبائل موقع پر پہنچی تو زور دار دھماکا ہوا ،دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،سی ٹی ڈی بھی واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے.








