اسلام آباد : اداکارہ میرا ، تنازعات اور پریشانیوں کے باوجود اس بات پر یقین رکھتی ہیںکہ فلم ’’باجی‘‘ میں کام کرنے کے بعد لوگوں نے مجھے وہ عزت دی جس کی مجھے خواہش تھی۔ساتھی ہی شادی کی خوشخبری بھی سناتے ہوئے کہا کہ شادی چھپ کر نہیںاعلانیہ کروں گی
فلم ’’باجی ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ اس فلم میں کام کرنے کی بعد ان کو لوگوں سے وہ عزت ملی جس کی انہیں خواہش تھی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا ک فلم کے ہدایتکار اور باقی عملہ فلم کا نام بدلنا چاہتا تھا لیکن وہ اس کے حق میں نہیں تھیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کبھی بھی چھپ کر نہیں کریں گی