ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے ، امریکی عہدیدار نے بڑی بات کہہ دی

0
42

ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے ، امریکی عہدیدار نے بڑی بات کہہ دی

باغی ٹی وی رپورٹ : امریکہ کے ریپبلکن چیئرمین سینیٹر جم رش نے ‘ایران کی مشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، سعودی تیل کی تنصیبات پر تباہ کن حملوں کے بعدایران کو تنقید کا نشانہ بنا
جم رش نے مزید کہا کہ امریکی افواج پر کوئی بھی حملہ ممکن ہے۔ہمیں پیش بندی کے طور پر بیرون ملک تعینات امریکی فوجیوں پر کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دینا ہوگا۔ اس سلسے میں آپپریشن کی آپشن زیرغور ہیں۔جم رش نے مزید کہا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہاؤس میں ایک اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔جہاں اہم فیصلے کیے گئے.
واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی. اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ ان حملوں‌بارے کہہ چکے ہیں کہ اہداف لاک کیے ہوئے ہیں اور ہتھیار بھی تیار ہیں. بس تحقیق جاری ہے. اس کے بعد دنیا بھر میں اس فعل کی مزمت کی جارہی ہے ،پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی فون کر کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ان حملوں کی مزمت کی.

Leave a reply