پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے پہلے کراچی AK-47 سے چلایا جاتا تھا ، ،ہم کہہ سکتے ہیں کہ برطانیہ نے نیوٹن دیا اور ہم نے یوٹرن دیا،بھارت کا ایک مشن خلا میں فیل ہوا یہاں ہماری خلائی مخلوق کا مشن ناکام ہوگیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے،عمران خان نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کو سیاسی جماعت مت سمجھیں،149 آپ کے سامنے ہے، صوبہ وفاق میں دخل اندازی نہیں کرے گا،

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ آپ کو سیاست میں آئے ہوئے جتنے دن ہوئے ہیں ہم نے اس بھی زیادہ جیلیں کاٹی ہیں،پہلے کراچی آرٹیکل AK-47 سے چلایا جاتا تھا،کراچی الگ کرنے کا خواب الطاف حسین نے دیکھا تھا،پیپلزپارٹی قوم پرستوں کا راستہ روکنے والی جماعت ہے،

بلاول سن لے،وفاق بچے گا لیکن آپ کی سیاست نہیں بچےگی، مراد سعید

پی پی رکن کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے کہا کہ کے پی کے میں ایک ارب درخت لگائے،ہمیں کے پی کے کا رقبہ تو بتائیں،ہم کہہ سکتے ہیں کہ برطانیہ نے نیوٹن دیا اور ہم نے یوٹرن دیا،بھارت کا ایک مشن خلا میں فیل ہوا یہاں ہماری خلائی مخلوق کا مشن ناکام ہوگیا ہے،

زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کانسرٹ کے ذریعے آزاد نہیں ہوگا،مر جائیں گے سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے

اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات11بجے تک ملتوی کردیا

Shares: