اندرون سندھ میں ایڈز کے بعد کراچی میں جان لیوا بیماری سامنے آ گئی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی شہرکے دس سے زائد مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس سامنے آیا ہے، صدر ، گڈاپ، گلشن اقبال ،کورنگی ،لانڈھی ،بلدیہ ،لیاقت آباد ،سائٹ ،اورنگی اور دیگر علاقے شامل ہیں. تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، کراچی شہر سے رواں سال 2 پولیو کے کیسز پہلے ہی سامنے آچکے ہیں ،دوماہ میں گڈاپ کے مختلف مقامات سے6،گلشن اقبال سے سیوریج کے4 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس سامنے آیا ،تمام مقامات پر وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 سامنے آیا ہے، پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 ہی بچوں کی زندگیوں کو متاثر کررہا ہے .وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ خدارا والدین بچوں کومعذوری سے بچانے کیلیے قطرے ضرور پلائیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بنوں میں پولیووبا کی شکل اختیار کرگیا ہے بنوں ڈویژن پولیو وائرس کیلیے خطرناک ترین ہوگیا ہے،صرف بنوں ڈویژن سے 11 کیسوں کا سامنے آنا لمحہ فکر یہ ہے، بابر بن عطا نے مزید کہا کہ والدین من گھڑت پروپیگنڈے سے ہوشیاررہیں ،انسداد پولیوویکسین نے دنیا بھرسے پولیوکا خاتمہ کیا ہے، انہوں نے قوم سے اپیل کی عید کےبعد ہونے والی مہم کوکامیاب بنانے میں اپنا کردارادا کریں .

Comments are closed.